29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نئی دہلی میں پہلا بین الاقوامی ایس ایم ای کنونشن 2018

Urdu News

نئی دہلی؍ نئی دہلی میں 22 سے 24 اپریل تک پہلے چار روزہ  بین الاقوامی ایس ایم ای کنونشن میں 31 ملکوں کے 150 شرکاء اور ہندوستان کے 400 صنعت کار شرکت کریں گے۔ بہت چھوٹی ،چھوٹی  اور اوسط درجے کی صنعتوں(ایم ایس ایم ایز) کی وزارت  نے 35 سے زیادہ بین الاقوامی تجارتی ترقیاتی تنظیموں کی خدمات حاصل کی ہیں، تاکہ اہل اور خواہشمند صنعت کاروں کو راغب اور انہیں مدعو کیا جاسکے اور بین الاقوامی کاؤنٹر پارٹس(صنعت کاروں) کے کلیدی شعبوں کے مخصوص ہندوستانی صنعت کاروں کے ساتھ عوام سے عوام کے درمیان رابطے کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔اس کنونشن نے میک اِن انڈیا پروگرام  میں ایم ایس ایم ایز کو شامل کرنےاور خاتون صنعت کاروں  کوبا اختیار بنانے پر مخصوص توجہ دی ہے۔

ایم ایس ایم ایز کی وزارت نہ صرف ہندوستان میں مینوفیکچرنگ سرگرمیوں کے قیام کے لئے بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ اشتراک میں ہندوستانی ایس ایم ایز  کی صلاحیت کو تسلیم کررہی ہے، بلکہ میک اِن انڈیا مصنوعات اور خدمات کو فروغ دینے اور برآمد کرنے کے لئے بین الاقوامی صنعت کاروں کی مارکٹ تک رسائی اور پہنچ کے لئے بھی استعمال کررہی ہے۔ ایک پلیٹ فارم تشکیل دیئے جانے کی ضرورت بھی محسوس کی گئی ہے جو صنعت کاروں کو نظریات کے تبادلے اور پاک صاف کاروباری مباحثے کے علاوہ مواقع حاصل کرنے کی اجازت دے گی۔

ہندوستان 60 ملین سے زیادہ بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں کا مرکز ہے۔ ان میں سے اکثریت ان کی ہے ، جو کم تکنیکی والے علاقے ہیں اور مقامی گھریلو مارکیٹوں کو خدمات فراہم کرتے ہیں۔ ان میں سے بہت چھوٹے فیصد کے پاس بین الاقوامی مارکیٹوں تک رسائی حاصل کرنے کی صلاحیت ہے۔ ہندوستان میں زرعی شعبے کے بعد بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتیں واحد سب سے بڑی آجر ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More