35 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

فوج کے ذریعے کشتواڑ میں یوتھ فیسٹ کا انعقاد

Army Organised Youth Fest at Kishtwar
Urdu News

 نئی دہلی، نومبر۔فوج نے آج کشتواڑ کے تاریخی چوگام میدان  میں ایک عظیم الشان تقریب یوتھ فیسٹ :2017 کا  انعقاد کیا۔

یہ فیسٹ  یعنی میلہ مختلف قسم کے پروگراموں کا مجموعہ تھا، جن کے ذریعے  ہندوستان  کے مختلف خطوں کی خوشحال ثقافت کو نمایاں طور پر پیش کیا گیا۔ میلے میں  ہر عمر کےلوگوں کیلئے کھانے پینے ، تفریح اور کھیلوں کے اسٹال لگائے گئے، جس کا سبھی لوگوں نے لطف لیا۔

کشتواڑ ضلعے کے مختلف اسکولو ں کے طلبہ اور ملک کے  دیگر حصوں کےپیشہ ور فن کاروں نے اس تقریب میں حصہ اور اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ ان فنکاروں نے راجستھانی لوک رقص نیز پنجابی اور کشمیری ثقافت کو پیش کیا۔ کالبیلیا، گَٹکا، بھانگڑا اور جسم میں جوش و خروش بھردینے والا راک بینڈ آج کےنمایاں  پروگرام رہے۔ آئی ٹی آئی او رپینٹنگس سے متعلق صلاحیتوں کا اظہار کرنے والے اسٹال ، مٹی کے ماڈلس کی ناظرین نے ستائش کی۔ کشتواڑ کےمقامی نوجوانوں کی پیشکش کو زبردست ستائش ملی۔ سماج کے سبھی شعبوں سے تعلق رکھنے والے 8000 سے زیادہ لوگوں نے اس میلے کو دیکھا۔

اس تقریب میں فوج ، شہری انتظامیہ، پولیس ، سی اے پی ایف کے اہلکاروں اور دیگر شہری معزز شخصیات نے شرکت کی۔ نوجوان اور ناظرین  یہ کہتے ہوئے سنے گئے کہ یہ تقریب ان کیلئے ترغیب بخش رہی، جہاں انہیں متعد د بہترین تجربات حاصل ہوئے، جس نے  یقیناً پُرامن اور  ہم آہنگی پر مبنی کل کیلئے اپنا تعاؤن دینے کے تعلق سے ان کے نظریئے کوتبدیل کردیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈیلٹا فورس کے جی او سی نے شہری انتظامیہ اور مقامی لوگوں کے تئیں  تہہ دل سے اپنا تعاون دینے اور اس تقریب کو زبردست کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے ان کی پُرامنگ شرکت کیلئے شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ شہری انتظامیہ اورفوج کے درمیان قریبی تال میل  وادیٔ چناب کوبا معنیٰ ترقی کی راہ پر گامزن کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی تقریبات کے تئیں نوجوانوں کی گرم جوشی سے خطے  میں امن اور اتحاد کے تعلق سے ایک مثبت پیغام جائے گا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More