35 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

فائننس کمیشن 5ستمبر سے تمل ناڈوکادورہ کریگا،اورخطے کے ماہرین اقتصادیات سے اہم مسائل کی تفہیم کے لئے گفتگوکی جائیگی

Urdu News

نئی دہلی: حکومت ہند کا 15واں مالیاتی کمیشن 5 سے 8ستمبر ،2018کے دوران تامل ناڈوکا دورہ کریگا۔ کمیشن کے چیئرمین ، جنا ب این کے سنگھ کی قیادت میں ،اراکین ، ڈاکٹرانوپ سنگھ ، ڈاکٹراشوک لاہری ، ڈاکٹررمیش چنداورسکریٹری جناب اروند مہتہ  افسران کے ساتھ ،  کیرالاکے وزیراعلیٰ ، وزرأ اوردیگرحکام سے ملاقات کریں گے ۔  اس موقع پرریاستی حکومت کی موجودہ اقتصادی صورتحال کی تفصیلات پیش کی جائیں گی ۔وزیراعلیٰ کے ساتھ 6ستمبرکوہونے والی میٹنگ میں ، کمیشن 5ستمبر کوچنئی خطے کے  ماہرین اقتصادیات کے ساتھ ریاست کے خصوصی مسائل کی تفہیم کے لئے  ایک میٹنگ کا اہتمام  کریگا ، جس میں ملک کے جنوبی حصے سے متعلق خطےکے اہم  اقتصادی  مسائل پرگفت وشنید کی جائیگی ۔ یہ  بات بھی قابل ذکرہے کہ کیرالا کے بعد  تمل ناڈوہندوستان کے جنوبی  حصے کی دوسری ریاست ہے جس کا کمیشن کے ذریعہ دورہ کیاجائیگا۔

          اس اجلاس میں مختلف ریاستی پارٹیوں کے رہنما ، تجارت وصنعت کے نمائندگان ، شہری مقامی بلدیاتی اداروںاورپنچایتی راج اداروں کے نمائندگان  ریاست سے متعلق مسائل پرغوروخوض کریں گے ۔ کمیشن مدورئی میں بھی فیلڈ وزٹ کا اہتمام کریگا اوررامیشورم میں واقع  ڈاکٹراے پی جے عبدالکلام میموریل  جاکراپنا خراج عقیدت پیش کریگا۔ اس دورہ سے قبل  ، کمیشن نے تمل ناڈو کے اکاونٹنٹ جنرل  کے ساتھ  سماجی ۔ اقتصادی دائرہ کارکے مختلف مالیاتی پہلووں پربھی غوروفکرکا اہتمام کیاتھا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More