29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

غیر ملکی مندوبین نے آئی آئی آئی ڈی ای ایم کیمپس کا دورہ کیا

Urdu News

نئی دہلی، انڈیا انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیموکریسی اینڈ الیکشن مینجمنٹ (آئی آئی آئی ڈی ای ایم)نے الیکشن مینجمنٹ سے متعلق اداروں او ربین الاقوامی تنظیموں کے غیر ملکی مندوبین کے لئے دہلی کے دوارکا علاقے میں واقع  اپنے جدید ترین کیمپس کے ایک خصوصی دورے کا اہتمام کیا۔آسٹریلیا، بھوٹان، گینی، مالدووا، زامبیا کے معزز شرکاء اور بین الاقوامی آئی ڈی ای اے اور آئی ایف ای ایس کے نمائندوں نے کیمپس کا دورہ کیا اور آئی آئی آئی ڈی ای ایم میں دستیاب متعدد سہولتوں کے بارے میں واقفیت حاصل کی۔

ڈپٹی الیکشن کمشنر جناب سدیپ جین نے مندوبین کو نئے آئی آئی آئی ڈی ای ایم کیمپس کے بارے میں بتایا ۔ کیمپس کی خصوصیات اور یہاں دستیاب سہولتوں پر روشنی ڈالتے ہوئے جناب جین نے کہا کہ اس کیمپس کے انسٹی  ٹیوشنل بلاک میں ایک ساتھ 12 بیچوں میں 1000 افراد کو ٹریننگ دینے کی گنجائش ہے۔اس کیمپس میں ایک آڈیٹوریم بلاک ہے، جس میں 450 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ کیمپس میں ایک ہاسٹل بلاک بھی ہے، جس میں 100 کمرے ہیں۔جناب جین نے آئی آئی آئی ڈی ای ایم کی ویژن ، مشن اور متعدد سرگرمیوں کے بارے میں مندوبین کو بتایا اور مندوبین نیز ان کے ای ایم بی اہلکاروں کو اس نئے کیمپس میں منعقد ہونے والے صلاحیت سازی کے پروگراموں میں حصہ لینے اور پوری دنیا میں بہتر اور پیشہ وارانہ طور پر منظم طریقے سے انتخابات کرانے کے لئے یہاں دستیاب سہولتوں سے فائدہ اٹھانے  کی دعوت دی۔زیادہ سر سبزوشاداب اور صاف ستھرے ماحول کی حوصلہ افزائی کے لئے اس دورے کا اختتام معزز مہمانوں کے ذریعے کیمپس میں شجرکاری کے ساتھ ہوا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More