40 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

غرناطہ کے قومی دن کے موقع پر صدر جمہوریہ کا پیغام

President's message on the eve of National Day of Granada
Urdu News

نئیدہلی،06۔فروری۔صدر جمہوریہ جناب  پرنب مکھرجی نے  مملکت غرناطہ کے قومی دن کے (7فروری 2017 ) کے موقع پرغرناطہکی سرکار اورعوام کو مبارکباداورنیک خواہشات پیش کی ہیں ۔

          غرناطہ کے گورنر جنرل  عزت مآب ڈاکٹر سیسل  لا گریناڈا  کے نام  اپنے پیغام میں جناب مکھرجی نے کہا ہے : ’’ مجھے حکومت ہند ، ہندوستانی عوام اور خود اپنی جانب سے آپ کے قومی دن کے موقع پر غرناطہ کی سرکار اور عوام کو مبارکباداورنیک خواہشات پیش کرتے ہوئے انتہائی مسرت ہورہی ہے  ۔ ہماری ان دونوں جمہوریتوں کے درمیان گرم جوش دوستانہ مراسم قائم ہیں ۔ ہندوستان  بین الاقوامی پلیٹ فارموں پر غرناطہ کے ذریعہ پیش کئے جانے والے تعاون کو انتہائی بیش قیمت تصور کرتا ہے اور باہمی تشاویش کے مختلف موضوعات پر  ہندوستان کے ساتھ غرناطہ کے اتفاق  رائے کو انتہائی  اہم تصور کرتا ہے ۔ مجھے یقین ہے کہ  آنے والے دنوں میں  ہمارے ہمہ جہت باہمی تعاون میں مسلسل اضافہ جاری رہے گا۔ جس سے دونوں ملکوں کے عوام کو فائدے حاصل ہوں گے ۔

صدر محترم!

          اس موقع پر میں اپنی جانب سے آپ کی ذاتی صحت اور آسودہ حالی اور غرناطہ کے دوستدار عوام کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کے لئے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں ۔‘‘

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More