37 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

عزت مآب وزیر اعظم کے فٹ انڈیا ڈائیلاگ کا حصہ بننے پر میں اپنی عزت افزائی محسوس کر رہا ہوں: وراٹ کوہلی

Urdu News

نئی دہلی، وزیر اعظم جناب نریندر مودی 24 ستمبر کو دوپہر 12 بجے فٹ انڈیا ڈائیلاگ میں فٹنس کے معاملات پر اثر انداز ہونے والے سرکردہ افراد سے آن لائن بات چیت کریں گے۔ نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو بھی اس موقع پر موجود رہیں گے۔

فٹنس سے بہت زیادہ دلچسپی رکھنے والے جو لوگ فٹنس اور صحت کے بارے میں اپنے خیالات میں ساجھے داری کریں گے ان میں بھارت کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی، فٹنس کی پہچان اور آئرن مین ٹرائی تھلون ملند سومن، پیرالمپین گولڈ میڈلسٹ دیویندر جھجھاریہ، تغذیہ کے ماہررجوتہ ڈویکر جو غذا میں مقامی اجزاء شامل کرنے کے بہت بڑے حمایتی رہے ہیں اور جنھوں نے خوراک اور تغذیے کے بارے میں کئی کتابیں بھی لکھی ہیں،افشاں عاشق جو جموں وکشمیر کی ایک خاتون فٹ بالر ہیں اور جو فٹ بال میں اب لڑکیوں کو تربیت فراہم کرتی ہیں، سوامی شوا دھیانم سرسوتی جو آئی آئی ٹی اور ایم آئی ٹی کے سابق طالب علم ہیں وہ بہار کے اسکول آف یوگا کی نمائندگی کریں گے اور بھارتیہ شکشن منڈل کے مکل کانتکر جو نیشنل ریسرجینٹس میں اپنی تحقیق کے لیے مشہور ہیں اور ایک ماہر تعلیم ہیں۔ ان کے علاوہ دیگرسرکردہ افراد بھی موجود ہوں گے۔

وراٹ کوہلی نے جو بھارت کی سب سے بڑی نوجوانوں کی علامتوں میں سے ایک سمجھے جاتے ہیں، اس تقریب کے بارے میں ٹوئیٹر پر اپنے جوش وخروش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ‘‘مجھے وزیر اعظم کے فٹ انڈیا ڈائیلاگ کا حصہ بننے پر بڑی عزت افزائی محسوس ہو رہی ہے جہاں آپ مجھے فٹنس اور دیگر موضوعات پر بات کرتے ہوئے دیکھ سکتے  ہیں’’۔

ملند سومن  نے جو فٹنس کے معاملات سے انتہائی دلچسپی رکھنے والوں میں سے ایک ہیں اور آئرن مین مقابلے کے فاتح ہیں، کہا ہے کہ وہ فٹ انڈیا ڈائیلاگ کے ذریعے پورے ملک کے ساتھ اپنے  فٹنس  منتر کے بارے میں اظہار خیال کرنے کا خواہش مندہیں۔ ہمیشہ مسکراتے رہنے والے بھارت کے ‘آئرن مین ’ نے کہا ‘‘میں آسان چیزیں کرنے کا بڑا مداح رہا ہوں اور اس لیے ہمارے وزیر اعظم کی موجودگی میں، میں صحت اور کسی بھی امور میں فٹ رہنے کے بارے میں آسان طریقوں پر بات کروں گا’’۔

آن لائن منعقد ہونے والے فٹ انڈیا ڈائیلاگ میں اس میں شرکت  کرنے والے فٹنس کے اپنے سفر کے دوران بہت سے دلچسپ واقعات اور مشورے پیش کریں گے۔ اس ڈائیلاگ کے دوران تغذیہ بخش غذا، صحت اور فٹنس کے مختلف پہلوؤں پر بر وقت اور مفید بات چیت ہوگی۔

سب کے لیے صحت کے نعرے کے ساتھ پیرالمپین دیوندر جھجھاریہ  کی بھی بڑی اہمیت ہے ۔ ا پنی شرکت کے بارے میں بات کرتے ہوئے، جھجھاریہ نے کہا ‘‘میں پیرالمپک کمیٹی آف انڈیا کی ہمارے عزت مآب وزیر اعظم نریندر مودی جی کے ساتھ فٹ انڈیا ڈائیلاگ میں نمائندگی کروں گا’’۔

فٹ انڈیا تحریک جس کا وژن عزت مآب وزیر اعظم نے پیش کیا تھا اور جس کی شروعات انھوں نے 29 اگست 2019 کی تھی اس میں مجموعی طور پر مختلف مقابلوں میں ساڑھے 3 کروڑ سے زیادہ بھارتی شرکت کرچکے ہیں۔ 15 اگست 2019 کو شروع  کیے گئے فٹانڈیا فریڈم رن میں 2 کروڑ سے زیادہ لوگوں نے شرکت کی تھی۔ جس میں ڈیجیٹل طور پر شرکت کرنے والوں کی تعداد 30 کروڑ تھی۔

فٹ انڈیا ڈائیلاگ کا مقصد فٹ انڈیا تحریک کو آگے بڑھانے میں صحت اور فٹنس کے سلسلے میں شہریوں کے خیالات معلوم کرنا ہے۔

کوئی بھی شخص فٹ انڈیاڈائیلاگ کے لیے این آئی سی لنک ، https://pmevents.ncog.gov.in پر خود کو رجسٹر کراسکتا ہے۔ اس تقریب کو ڈی ڈی نیوز اور ڈی ڈی انڈیا نیز ڈسنی ہاٹ اسٹار سمیت آن لائن کے پلیٹ فارموں پر براہ راست دکھایا جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001D6JZ.jpg

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More