25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

عدالتوں اور پولیس کے درمیان لائیو الیکٹرانک ڈاٹا ایکسچینج

Urdu News

نئیدہلی۔ اب ای کورٹ   فوجداری انصاف کے کسی بھی دیگر ستون کے ساتھ  انصاف کی فراہمی  کے کا  م انجام دے سکتی ہیں۔ اس سلسلے میں ایک شاندار کامیابی اس وقت حاصل ہوئی جب  انٹرآپریبل کرمنل جسٹس سٹم (آئی سی جے ایس)  کے چیئرمین  اور سپریم کورٹ کے  جج انچارج ای کمیٹی   عزت مآب جسٹس مدن بی لوکر نے  15 دسمبر 2018 کو تلنگانہ  کے  وارنگل میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے لائیو الیکٹرانک ایکسچینج آ ف ڈاٹا  کے عدالتوں اور پولیس کے درمیان باہمی تبادلے کے ایک پائلٹ منصوبے کا افتتاح کیا تھا۔

واضح ہو کہ انٹر آپریبل کرمنل جسٹس سسٹم (آئی سی جے ایس) ایک زبردست پروجیکٹ ہے جس کا مقصد کرائم اینڈ کرمنل ٹریکنگ نیٹ ورک اینڈ سسٹم (سی سی ٹی این ایس) کے پروجیکٹ کو ای کورٹس اور ای پریزنس کے ڈاٹا بیس  اور فوجداری ضابطہ انصاف کے دیگر ستونوں کے ساتھ مربوط کرنا ہے جن میں فورنزکس  پروسی کیوشن اور جووینائل ہومز بھی مرحلہ وار شامل کیے جائیں گے۔

ای کورٹ پروجیکٹس کا مقصد ملک بھر کے تمام اضلاع کی عدالتوں اور ذیلی عدالتوں  میں اس منصوبے کو روبہ عمل لانا ہے ، یہ کام عمل آوری کے آخری مرحلے میں شامل ہے اور اس کی تمام کامیابیاں مشن  موڈ کے منصوبے کے طریقے سے حاصل کی گئی ہیں ۔ اب ای کورٹس میں آئی سی ٹی   کے امداد یافتہ 16755 ضلعی اور ذیلی عدالتیں  شامل کی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں نیشنل جوڈیشیل ڈاٹا گرڈ اس منصوبے کے میزبان کی حیثیت سے   کام کرتا ہے  جس میں دس کروڑ سے زائد مقدمات کا مجموعہ موجود ہے ۔ یہ ادارہ تمام دعویداروں کو متعلقہ آن لائن  معلومات فراہم کراتا ہے  اور اب اس کے تحت  سیٹزن سینٹرک کورٹ کیس  کی معلوماتی خدمات کی فراہمی ویب ، ای۔ میل ، ایس ایم ایس، موبائل ایپلی کیشن، کیوس  اور جوڈیشیل سروس سسٹم کے ذریعے فراہمی ایک حقیقت کی شکل اختیار کرچکی ہے۔

آئی سی جے ایس  کے ایک اہم ستون کی حیثیت سے سی سی ٹی این  پولیس کے  طریقہ کار  کو شہر دوست اور مزید شفاف بناتا ہے۔ یہ ادارہ افسران تحقیقات یعنی انویسٹی گیٹنگ آفیسرس کو  جرم  کی تفتیش  اور مجرموں کا پتہ لگانے کے کام میں وسائل اور ٹیکنالوجی فراہم کراتا ہے۔

اس موقع پر محکمہ انصاف کے سکریٹری  ڈاکٹر آلوک شری واستو نے ای کمیٹی ، نیشنل انفارمیشن سینٹر  اور تلنگانہ کے  محکمہ پولیس کی ستائش کی کہ انہوں نے ضابطہ فوجداری  ا نصاف کے دو اہم ستونوں کو ایک دوسرے کے ساتھ مربوط کرنے کی کامیابی حاصل  کی ہے۔ ضابطہ فوجداری  میں انصاف کی فراہمی  کے دو اہم ستونوں کی حیثیت سے  ان دونوں کے درمیان ارتباط  انٹر آپریبل کرمنل جسٹس  سسٹم کی کامیابی کیلئے  لازمی ہے۔ وارنگل میں عدالتوں اور پولیس کے درمیان  ڈیجیٹل  طریقے سے باہمی ارتباط کی کامیابی کے بعد اب نہ صرف تلنگانہ بلکہ دیگر ریاستوں کے تمام اضلاع بھی  اس دستیاب سہولت  سے استفادہ کرسکتے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More