27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سیاحت کی وزارت نے بے مثال بھارت ڈجیٹل کلینڈر اور دیوار اور ڈیسک کلینڈر 2018 ء جاری کیا

Urdu News

نئی دہلی، حکومت کی ڈجیٹل   انڈیا پہل  کے خطوط پر سیاحت  کے وزیر مملکت ( آزادانہ چارج )  اور الیکٹرانک  و اطلاعاتی   ٹیکنا لوجی کے وزیر  مملکت جناب کے جے الفونس   نے آج یہاں ‘‘  بے مثال بھارت  ڈجیٹل کلینڈر – 2018 ’’  کا اجراء کیا ۔ انہوں نے  بے مثال بھارت  ، دیوار کلینڈر اور ڈیسک کلینڈر  2018  کا بھی اجراء کیا ۔

          بے مثال  بھارت  ڈجیٹل  کلینڈر ایپلی کیشن   کے ذریعہ  اسے استعمال  کرنے والے  ہندوستان بھر میں ہونے والے اہم  پروگراموں  اور فیسٹیول  کے بارے میں معلومات  حاصل کر سکے ہیں ۔ ڈجیٹل  کلینڈر   اینڈرائیڈ  اور آئی او ایس   پلیٹ فارم  پر ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا  ہے ۔

          بے مثال بھارت ڈجیٹل  کلینڈر کسی بھی  ڈجیٹل  کلینڈر کی تمام جملہ خصوصیات  کا حامل ہے ، جس کی وجہ سے یہ ایک مکمل   پلانر ( منصوبہ بندی کرنے والا )  بن گیا ہے  ۔ ڈجیٹل  کلینڈر  کو ذاتی پلانر  کے طور پر بھی  استعمال  کیا جا سکتا ہے ۔  اس میں ملک میں ہونے والے تہواروں    اور پروگراموں   وغیرہ  کے بارے میں  معلومات  فراہم کی گئی ہے اور اسے ذاتی   پروگراموں   کی منصوبہ  بندی کے لئے بھی استعمال  کیا جا سکتا ہے ۔  صارفین  کو آنے والے    فیسٹیول   کے بارے میں  مسلسل  نوٹفکیشن  موصول ہوتے رہیں گے   اور صارفین   کی یاد دہانی  بھی کرائی جا سکے گی اور دوستوں  وغیرہ   سے ساجھیداری  اور رابطہ  بھی کیا جا سکے گا ۔  سال کے ہر دن  ملک کے الگ الگ سیاحتی   مقامات  کی تصاویر  پیش کی  جائیں گی ، جنہیں مختلف  سوشل  میڈیا  پلیٹ فارم پر  شیئر  کیا جا سکے گا ۔

          ایپلی کیشن  ڈاؤن لوڈ کرنے والے لنک :-

اینڈ رائیڈ  پر :- https://play.google.com/store/apps/details?id=com.app.calincindia&hl=en

آئی او ایس پر : – https://itunes.apple.com/in/app/incredible-india-calendar/id1332321017?mt=8

            ہندوستان کے مناظر  ، جتنے  دن میں مسحور  کن ہوتے ہیں  ، اتنے ہی خوبصورت  رات میں بھی دکھائی  دیتے ہیں ۔ بے مثال  بھارت کے  دیوار  پر لٹکانےوالے کلینڈر   2018 ء  کا ہر صفحہ  خوبصورت  رنگین  تصاویر  سے سجا ہوا ہے  اور  ان میں ایسے  رنگوں کا  استعمال  کیا گیا ہے  ، جو اندھیرے   میں چمکتے ہیں ۔ کلینڈر  دیکھنے  والے کو   یہ احساس ہو جاتا ہے کہ ہندوستان کی خوبصورتی  دن میں ، جس  قدر مسحور کن ہے ، سورج  غروب ہونے کے بعد بھی  بالکل  مختلف   لیکن بے حد خوبصورت  نظر آتا ہے ۔

ہر سیاح  اپنی خواہش   اور ضرورت  کے مطابق ہی سفر کرتا ہے  اور وہ اپنی خوشی  سے ہی کسی مقام  کاانتخاب کرتا ہے ۔ ہندوستان ایک ایسا ملک ہے ،  جہاں  ہر طرح کے سیاح کے لئے کوئی نہ کوئی  مقام موجود ہے ۔  بے مثال بھارت  کا ڈیسک  کلینڈر 2018 ء  میں بھی   سیاحوں کے لئے 12  مختلف قسم  کے پروفائل پیش  کئے گئے ہیں ، جن میں الگ الگ  مقامات  کے بارے میں  بتایا گیا ہے ۔

          ڈیسک  کلینڈر  کا موضود ہے  ، ‘‘ بھارت ہر کسی  کے لئے ’’ جس میں سیاحوں کے لئے بھارت کے بے مثال مقامات  کو اجاگر کیا گیا ہے ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More