40 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدر کووند 14 برسوں میں سیاچن کا دورہ کرنے والے اولین صدر جمہوریہ ہند وہاں تعینات سپاہیوں سے خطاب کی اور کہا کہ ہر ایک ہندوستانی ان کا مشکور ہے اور ان کے کنبوں کے ساتھ کھڑا ہے

Urdu News

 نئی دہلی، صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے آج سیاچن بیس کیمپ کا دورہ کیا  اور وہاں تعینات سپاہیوں سے ملاقات کی۔ موصوف کمار پوسٹ گئے۔ صدر جمہوریہ ہند جناب کووند سیاچن کا دورہ کرنے والے دوسرے صدر جمہوریہ ہیں۔ اس سے قبل صدر اے پی جے عبدالکلام نے 2004 میں  یہاں کا دورہ کیا تھا۔ اس دورے نے صدر جمہوریہ ہند کو 14 برسوں میں سیاچن کا دورہ کرنے والا اولین صدر بنا دیا ۔

آج سپاہیوں سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ ہند کووند نے کہا کہ مسلح افواج کے کماندارِ اعلیٰ ہونے اور بطور صدرجمہوریہ ہند وہ ان کے درمیان پورے ملک کی جانب سے ممنونیت کا اظہار کرنے کی غرض سے آئے ہیں۔ صدر جمہوریہ ہند نے کہاکہ سیاچن دنیا کا سب سے مرتفع میدان جنگ ہے اور یہاں رہنا اور عام زندگی گزارنا اس سخت ترین موسم میں از حد مشکل کام ہے۔ اس صورتحال میں سپاہیوں کیلئے یہ بات غیر معمولی ہے کہ وہ لگاتار نقل و حرکت کرتے رہتے ہیں اور جنگی پیمانے پر ہر وقت تیار رہتے ہیں۔ ان کا پکا ارادہ اور ان کی لگن قابل تعریف ہے اور بھارت کی دفاع کیلئے ان کی وفاداری تمام اہل وطن کیلئے ایک مثال ہے۔

سیاچن میں تعینات سپاہیوں کی شجاعت اور بہادری گزشتہ 34 برسوں کے دوران ایسی رہی ہے، جس نےہر بھارتی کو یہ بھروسہ دیا ہے کہ ہماری سرحدیں محفوظ اور سلامت ہیں۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ وہ سیاچن، یہاں تعینات فوجی ٹکڑیوں کے روبرو یہ کہنے آئے ہیں کہ بھارت کے تما م شہری اور حکومت ہند ہمیشہ ان کے ساتھ ہیں اور ان کے کنبوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

صدر جمہوریہ ہند نے سیاچن وار میموریل پر بھی خراج عقیدت پیش کیا، جو ان گیارہ ہزار سپاہیوں اور افسروں کی قربانی کی علامت ہے، جو13 اپریل 1984 کو سیاچن گلیشئر میں  بھارتی بری فوج کے ذریعے آپریشن میگھ دوت شروع کرنے کے بعد اب تک شہید ہوئے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More