34 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدر جمہوریہ ہند نے پی آئی او اراکین پارلیمان کی بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کیا

Urdu News

نئی دہلی، صدرجمہوریہ  جناب رام ناتھ کووند نے  پی آئی او اراکین پارلیمان کی بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کیا ۔اس  بین الاقوامی کانفرنس کا اہتما م  انتر راشٹریہ سہیوگ پریشد –  بھارت کے اشتراک  سے  پی آئ او چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری   اور حکومت ہند کی  وزارت خارجہ کی جانب سے  نئی دہلی میں کیا گیا ہے ۔

          اس موقع پر اپنی تقریر میں  صدر جمہوریہ موصوف نے کہا کہ    دنیا کے مختلف خطوں میں آباد ہند نژاد برادری نے    جہاں بھی اپنا گھر بنایا ہے قابل ستائش بلندیاں سرکی ہیں  ۔ ان لوگوں نے  جس ملک میں وہ آباد ہیں  ،  اس کی اور اس کے سماج کی  فلاح     کی خدمات انجام دے کر   وہاں کی معیشت  کو مالامال کیا ہے  اور دانشورانہ سرمائے اور مقامی ثقافت   میں اپنے حصے کی خدمات انجام دی ہیں۔   ہندوستانی برادری اٹلی ،بولیویا   اورتنزانیہ کے ساتھ ساتھ دنیا کے مختلف ملکوں میں کاشتکاری کے کام میں    زبردست   محنت ومشقت کا کام کرتی ہے ۔  اس برادری  نے سلیکون ویلی میں        تکنیکی     فضائی   نظام کا آغاز کیا ہے ۔  اس برادری نے   دوبئی سمیت   خلیج کے خطے کے دیگر بڑے کاروباری شہروں میں  معیشت کی  ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت اختیار کرلی  ہے ۔ اس کے ساتھ ہی نیویارک ، لندن  اور سنگاپور جیسے عالمی شہر وں کے مالیاتی مراکز بھی  ہند نژاد برادری کے بغیر یہ نمایاں حیثیت حاصل نہ کرپاتے ۔

          جناب رام ناتھ کووند نے کہا کہ  ایک ملک کی حیثیت سے ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ  ہمارے پرواسی بھارتی  بھائیوں اور بہنوں نے کارہائے نمایاں انجام دئے ہیں ۔  انہوں نے  پوری دنیا میں  ہندوستان اور ہندوستانی عوام کی شناخت قائم کرنے  کی کامیابی حاصل کی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی و ہ  ہندوستانی ثقافت کے سچے  پرستار رہے ہیں اور انہوں نے  اپنے ملک سے ہزار وں  میل دور رہتے ہوئے بھی اپنی بنیادوں سے لائق ستائش رابطہ برقرار رکھا ہے ۔اگر آج ہندوستان کے لذیذ  کھانوں او ر بہترین فلموں میں عالمی بازاروں میں  اپنا نمایاں  مقام حاصل ہوسکا ہے تو یہ صرف اس لئے ممکن ہوا ہے  کہ  ہندنژاد برادری نے   ان نعمتوں  کی  دور دراز  کے ملکوں     میں  تشہیر کی ہے اور انہیں مقبول بنایا ہے ۔

          صدر جمہوریہ نے مزید کہا کہ      پی آئی او اراکین  پارلیمان سے حکومت ہند کے مراسم یا بیرون ملک آباد  ہند نژاد برادری  سے تعلقات    کسی کاروباری سودے یا   بے فائدہ کھیل کی  وجہ سے نہیں ہیں  بلکہ   یہ لوگ ہندوستانی ثقافت کے سچے پرستار رہے ہیں  اور انہوں نے   اپنی جڑوں سے رابطے برقرار رکھے ہیں ۔ ہم  اس سماج    اوربالخصوص     پی آئی او اراکین  پارلیمان  اور دیگر ممالک   کے قانون ساز اداروں میں شامل افراد کو   رابطے کے پُل کی حیثیت  تصور کرتے ہیں  ۔ انہوں نے اپنے ملک   اور دیگر  ملکوں کے درمیان مفاہمت کو فروغ دینے کا اہم کردار ادا کیا ہے  اور    عوام سے عوام کے معاشی رابطوں اور  حکمتی    رابطہ کاری کے ذریعہ  دونوں ملکوں    کو فائدہ پہنچا یا ہے اور یہ عمل آج بھی جاری ہے ۔

          جناب رام ناتھ کووند نے کہا کہ   اپنے اپنے  ملک کی  عوامی نظام زندگی میں شامل  پی آئی او اراکین  پارلیمان  ، جو  ہندوستان کو بہتر طریقے سے سمجھتے ہیں  ،  ان کے لئے یہ بات انتہائی اہمیت کی حامل ہے کہ وہ   جس ملک میں  وہ آباد ہیں اس کی ترجیحات کو ہندوستان کی ترقیات سے جوڑنے کا کام کریں  ۔

Related posts

1 comment

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More