29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

خلیج عدن پر گہرے ہوائی دباؤ نے گردابی طوفان ’’ساگر ‘‘ کی شکل اختیار کرلی

Urdu News

نئیدہلی، گزشتہ شام یعنی 16  مئی کی شام خلیج عدن پر بنا ہوا کا دباؤ شمال مغرب کی سمت بڑھتے ہوئے صبح تک گہرے ہوائی دباؤ کی شکل اختیا کرگیا جس کے نتیجے میں  اس نے 17 مئی 2018 کو ہندوستانی وقت کے حساب سے صبح ساڑھےآٹھ بجے خَلیج عدن پر  گردابی سمندری طوفان ساگر  کی شکل اختیار کرلی تھی ۔امکان ہے کہ اگلے بارہ گھنٹے کے دوران اس طوفان کی شدت میں ہلکا پھلکا اضافہ ہوگا اس کے ساتھ ہی اگلے بارہ گھنٹوں کے دوران اس کے  جنوب مغرب کی سمت  میں  اوربعدکے  24  گھنٹوں کے دوران  جنوب مغرب کی سمت میں  اس کے آگے بڑھنے ا مکان ہے ۔

وقت اورتاریخ (ہندوستان کے حساب سے)

نوعیت

عرض البلد شمال /طول البلد مشرق

زیادہ سے زیادہ ہمہ گیرسطح

ہواکی رفتار (کلومیٹر فی گھنٹہ)

گردابی اضطراب کی نوعیت

17/0830

13.2/48.7

  ہوا کی رفتا میں اضافہ65-75سے85تک

گردابی طوفان

17/1130

13.2/48.5

  ہوا کی رفتا میں اضافہ65-75سے85تک

گردابی طوفان

17/1730

13.0/47.6

70-80 سے 90تک اضافہ

گردابی طوفان

17/2330

12.8/47.0

70-80 سے 90تک اضافہ

گردابی طوفان

18/0530

12.7/46.5

55-65 سے 75تک اضافہ

ہوا کا شدید دباؤ

18/1730

12.5/45.2

45-55 سے  65تک اضافہ

ہوا کا دباؤ

انتباہ :

  تیز رفتار ہواؤں کا امکان جن کی رفتار   65-75  کلومیٹر فی گھنٹہ سے  85  کلومیٹر ہونے کا امکان ہے۔ یہ ہوائیں  خلیج عدن  اور  اس سے متصل  مغرب وسطی نیز بحر عرب کے جنوب مغربی    علاقے تک  اگلے 24  گھنٹو ں میں  پھیل سکتی ہیں اور بعد ازاں ان  کی رفتار میں تدریجاََ کمی آسکتی ہے۔

سمندر کے حالات :

          خلیج عدن اوراس سے متصل  اور مغر ب وسطی اوربحرعرب کے جنوب  وسطی  علاقو ں تک  سمندر کے حالات   میں اچھال کی کیفیت قائم رہے گی ۔ یہ کیفیت اگلے 24  گھنٹو ں تک قائم  رہے گی۔

ماہی گیروں کے لئے انتباہ :

          ماہی گیروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ اگلے  48  گھنٹوں کے دوران  جنوب مغربی  اور مغرب وسطی  خلیج عدن سے متصل علاقوں میں نہ جائیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More