29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ریلوے میں زیرملازمت کورس کمپلیٹیڈ ایکٹ ایپرنٹیسز کیلئے 20فیصد اسامیاں محفوظ

Urdu News

نئیدہلی۔ ریلوے کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج صبح ممبئی میں احتجاج کرنے والے طلباء کے مظاہرے کے تعلق سے جو بیان دیا تھا وہ حسب ذیل ہے:  انہوں نے اپنے بیان میں کہا ، ’’ریلوے میں بھرتی کا زبردست دور جاری ہے ، ریلوے نے ایک ایسی پالیسی وضع کی ہے جس کے تحت بھرتی کی صاف ستھری شفاف  اور مقابلہ جاتی ضرورتوں کی تکمیل کو یقینی بنایا جاسکے اور جو قانون  اور عزت مآب سپریم کورٹ کے رہنما اصولوں کے مطابق ہو۔ ہم نے ان کورس کمپلیٹیڈ ایکٹ ایپرنٹیسز  کے لئے 20 فیصد اسامیاں محفوظ کررکھی ہیں جو ایپرنٹیسز ایکٹ کے تحت ریلوے میں ملازم رکھے گئے تھے۔ یہ عمل ایپرنٹیسز ایکٹ کی دفعہ 22 کی ذیلی دفعہ ایک اور عزت مآب سپریم کورٹ کے ذریعے وقتاً فوقتاً دیے جانے والے فیصلوں سے مطابقت رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ جو درخواست گزار ایپرنٹس شپ کا کورس مکمل کرچکے ہیں انہیں ایپرنٹس شپ  میں صرف ہونے والی مدت کے مساوی مدت کی عمر میں  رعایت بھی دی جائے گی۔

یہ ہندوستان میں کسی تنظیم کے ذریعے کی جانے والی سب سے بڑی بھرتی ہے اور ایپرنٹسوں سمیت ہر طبقے کے جوانوں کے لئے ایک شفاف اور صاف ستھرے طریقے سے ریلوے میں ملازمت حاصل کرنے کا سنہری موقع ہے۔

میں اپنے نوجوان دوستوں سے اپیل کرتا ہوں کہ اتنی بڑی تعداد میں اعلان کی جانے والی اسامیوں پر تقرر کے لیے درخواست دیں۔ اس سلسلے میں درخواستوں کی وصولیابی کی آخری تاریخ 31 مارچ 2018 طے کی گئی ہے ۔ یعنی 31 مارچ 2018 تک اپنی درخواستیں داخل کرکے بھرتی کے عمل میں شامل ہوسکتے ہیں تاکہ سبھی درخواست گزاروں کو ملک کی خدمت کرنے کا صاف ستھرا اور مساوی موقع فراہم ہو۔ ‘‘

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More