34 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جی ایف آر ، ای –خریداری اور جی ای ایم سے متعلق صلاحیت سازی کے تین روزہ پروگرام کا اختتام

Urdu News

نئی  دہلی: انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی ) نے مالی بندوبست کے قومی ادارے (این آئی ایف  ایم )، اچھی حکمرانی کے قومی مرکز (این سی جی جی ) اور مینجمنٹ  ، سرکاری انتظامیہ ودیہی ترقی کے ادارے (آئی ایم پی اے آر ڈی ) کے ساتھ مل کر  صلاحیت سازی سے متعلق ایک تین روزہ تربیتی پروگرام منعقد کیا،جس میں تیسرے روز  سرکاری ای- مارکیٹ ( جی ای ایم ) کے بارے میں   بات چیت کی گئی ۔

          اختتامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر جناب فاروق خان نے افسران سے زور دے کر کہا کہ وہ آج کے جی ای ایم سے متعلق اجلاس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کریں تاکہ سرکاری خزانے کا استعمال مناسب طریقے سے کیا جاسکے ۔  انہوں نے کہا کہ اگر سرکاری خریداری مناسب  طریقے سے اور صحیح وقت پر ہوتوا س سے عوام کی بہبود کے بنیادی مقصد کو حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے ڈی اے آر پی جی ، این آئی ایف ایم ، این سی جی جی اور آئی ایم پی اے آر ڈی  اس طرح کی تقریب کے اہتمام پر شکریہ ادا کیا۔

          جی ای ایم کے ذریعہ خریداری سے متعلق عملی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حکومت  ہند کے جوائنٹ سکریٹری   ،کامر س کی وزارت    اور جی ای ایم کے چیف مالی  افسر جناب راجیو کھنڈ پال  نے کہا کہ صلاحیت سازی کے اس پروگرام سے جموں وکشمیر کے افسران  کو  اپنے روز مرہ کے انتظامیہ اور معاشی  کام کاج کرتے ہوئے عام مالی ضابطوں  ( جی ایف آر ) اور دیگر مالی معاملات  کے بارے میں  مزید معلومات حاصل ہوگی۔

          حکومت ہند کی طرف سے شروع کئے گئے ایک آؤٹ ریچ پروگرام  ’’جی ای ایم سمواد‘‘پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب راجیو کھنڈپال نے کہا کہ جی ای ایم سمواد ، حکومت ہند نے ، جی ای ایم کے بارے میں سبھی ریاستو  ں  اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی برموقع  رائے  حاصل کرنے کے مقصد سے شروع کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس آؤٹ ریچ پروگرام کے ذریعہ  جی ای ایم کے سینیئر افسران    تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے اس سلسلے میں رائے حاصل کریں گے کہ جی ای ایم پورٹل کو لوگوں کے لئے کس طرح مزید سازگار بنایا جائے ۔  مختلف ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتیں  جی ای ایم کے ذریعہ   مختلف سازوسامان کی  محکمہ جاتی  خریداری  کرکے سرکاری خزانے   میں  25فیصد کی  بچت کرسکتی ہیں۔

          دوپہر کے اجلاس کے دوران  جی ای ایم کے  بزنس فیسی لٹیٹر جناب کش تیاگی  نے بائر  کے کا م کاج کے تعارف سے متعلق ایک پریزینٹیشن دیا جس میں  جی ای ایم پورٹل پر ابتدائی  اور ثانوی  صارف کے طور پر اندراج سے  پہلے کی شرائط کو اجاگر کیا گیا ہے۔ اسپیکر کے اس بات پر ایک برموقع  ڈیمونسٹریشن  دیا  کہ جموں وکشمیر کےافسران کے جی ای ایم پورٹ پر بائر کے طورپر کیسے اندراج کرایا جائے ۔

          اس سے پہلےصبح کے اجلاس کے دوران جی ای ایم کے ڈائریکٹر  جناب دیپیش  گہلوت  نے جی ای ایم  پر تفصیل اور گہرائی کے ساتھ ایک پریزینٹیشن دیا ،جس میں جی ای ایم پورٹل پر رجسٹریشن کے عمل کو اجاگر کیا گیا۔ انہوں نے شرکت کرنے والے افسران  کو  جی ای ایم پورٹل  پر خریداری کے نظام کی وضاحت کی ۔

          تین جنوری کو پی ایم او، عملے   ،عوامی شکایات اور پنشنز کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے  جموں وکشمیر کے  ، مرکز کے  زیر انتظام علاقے کے چیف سکریٹری جناب بی وی آر سبرامنیم ، ڈی اے آر پی جی کے ایڈیشنل سکریٹری  جناب وی سرینواس اور  فائنانس  کمشنر ڈاکٹر ارون کمار مہتہ       کی موجودگی میں   صلاحیت سازی کے اس تین روزہ پروگرام کا افتتاح کیا۔

          اس تین روزہ پروگرام کے دوران  جی ایف آر -2017  ، اشیا کی خریداری ،  اشیا کی خریداری کے مینوئل  -2017  غیرمشاورتی خدمات  کی آؤٹ سورسنگ  ، مشاورتی خدمات کی ہائرنگ  ، کام کاج کے مینوئل -2019   ، جی ای ایم : ایک تعارف اور جی ای ایم کے ذریعہ  رجسٹریشن کا  عمل  اور   خریداری جیسے وسیع معاملات پر مختلف تکنیکی اجلاس  کا انعقاد کیا ۔تربیت کاروں نے اپنے  متعلقہ موضوعات پرتفصیلی بات  چیت کی ۔ انہوں نے   جی ایف آر کی متعلقہ شقوں کے بارے میں  اپنے موضوعات پرتفصیلی  اظہار خیال کیا۔

          کانفرنس کے حصے کے طور پر  پروگرام میں شامل کئے گئے مختلف  موضوعات کو بہتر طریقے سے سمجھنے اور سمجھانے کے لئے  شرکا کو موقع فراہم  کرنے کی غرض سے ہر ماڈیول میں  بات چیت کے لئے  بہت سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

          یہ پروگرام  جموں وکشمیر میں  دفعہ 370  ہٹائے جانے کے کے بعد اچھی حکمرانی کے طور طریقوںکو فروغ دینے اور ایک شفاف سرکاری پالیسی تیار کرنے کے مقصدسے منعقد کیا گیا تھا۔ صلاحیت سازی کے اس تین روزہ پروگرام میں  جموں وکشمیر سرکار کے  اعلیٰ سطح کے تقریباََ  385  سینئر افسران   نے شرکت کی ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More