30 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدر جمہوریہ نے نیلور کے وینکٹا چلم میں سورن بھارت ٹرسٹ کی 18 ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی

Urdu News

نئیدہلی، صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند  نے  آج آندھرا پردیش کے نیلور میں  وینکٹاچلم میں سورن بھارت ٹرسٹ  کی 18 ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کی۔

اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے  اس بات کو اجاگر کیا کہ جب سورن بھارت ٹرسٹ   کا قیام ہوا،  اس نے مہاتما گاندھی کے اس نعرے سے  تحریرک حاصل کی ’’ واپس گاؤں کی جانب‘‘ ۔ گاندھی جی نے گاؤوں میں ایسی سہولیات کا فروغ دینے کی ضرورت کو اجاگر کیا تھا جو  ایک باوقار لیکن سادہ اور خوشحال زندگی کے لئے ضروری ہو۔انہوں نے کھیتی، صفائی ستھرائی، تعلیم اور پائیدار معاشرے پر توجہ مرکوز کی۔ گاندھی جی کا نظریہ اور ان کا بنیادی فلسفہ آج بھی  مفید ہے۔ البتہ بدلتے ہوئے وقت کے ساتھ ان نظریات کے اصول کے لئے طریقہ کار  کو جدید بنانا اہم ہے۔ اس سلسلے میں ٹکنالوجی بہت کارآمد ہوسکتی ہے۔

صدر جمہوریہ نے یہ جان کر خوشی کا اظہار کیا کہ سورن بھارت ٹرسٹ سماجی اہمیت کے حامل اور عوام پر مرکوز سرگرمیوں میں مصروف ہے اور جو تعلیم سے لیکر حفظان صحت اور زراعت سے لیکر ہنرمندی کے تربیت تک مختلف شعبوں کا احاطہ کرتی ہے۔ انہیں یہ جان کر بھی خوشی ہوئی کہ  سورن بھارت ٹرسٹ  دیہی برادریوں کی مدد کرنے میں  سائنس اور ٹکنالوجی اور اختراعات کے استعمال پر زور دیتا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More