34 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدر جمہوریہ نے لاگت سے متعلق اکاؤنٹنٹس کے انسٹی ٹیوٹ کی پلاٹینم جوبلی تقریبات کا افتتاح کیا

Urdu News

نئیدہلی؛ صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند نے نئی دلی میں آج ہندوستان کے لاگت سے متعلق اکاؤنٹنٹس کے انسٹی ٹیوٹ کی پلاٹینم جوبلی تقریبات کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ لاگت سے متعلق اکاؤنٹنٹس عمل کی کارکردگی میں بہتری کے لیے خصوصاً مینوفیکچرنگ اور پونجی کے استعمال میں اہم رول ادا کرتے ہیں۔ لاگت سے متعلق اکاؤنٹنٹس کسی بھی کاروباری ادارے کے تین نکات کے بہترین منتظم ہوتے ہیں۔ وہ تین نکات مرد اور خواتین جو وہاں کام کرتے ہیں، انپٹ کے طور پر استعمال ہونے والے مواد پروسینگ ، تعمیر کے لیے لگائی گئی مشینیں ہیں۔ عالمی مینوفیکچرنگ ابھر رہی ہے اور ہندوستان میں میک ان انڈیا پروگرام کی پختگی کے ساتھ مینوفیکچرنگ کا فروغ ہو رہا ہے، ایسے میں اکاؤنٹنٹس کے رول میں اضافہ ہو جاتا ہے، یہ لاگت سے متعلق اکاؤنٹنٹس کے دائرہ اختیار میں یقینی بنانا ہوگا کہ مصنوعات اور خدمات کی فراہمی مقابلہ جاتی قیمت پر ہو رہی ہے اور ایسا کرتے ہوئے معیار سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہو رہا ہے۔

صدر جمہوریہ نے یہ کہا کہ لاگت سے متعلق اکاؤنٹینٹس کو یہ یقینی بنانا ہے کہ پیداوار سے متعلق بے کار سرگرمیاں اور لاگت ختم کر دی گئی ہیں۔ لاگت سے متعلق اکاؤنٹنٹس کو اختراع اور عمل اور نظام کی بہتری میں مدد بہم فراہم کرنے کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے تاکہ غیر ضروری خرچ سے بچا جا سکے۔ لاگت سے متعلق اکاؤنٹینٹس کی ذمہ ہوتی ہے کہ گولڈ پلیٹنگ کے انحراف کا مقابلہ کریں۔ ان سبھی اقدامات سے عالمی درجے کی پیداوار کے لیے ہندوستان کو کم لاگت اور مقابلہ جاتی مینوفیکچرنگ مرکز کے طور پر قائم کرنے کی کوشش میں استحکام پیدا ہوگا۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہماری معیشت ترقی کر رہی ہے لہذا لاگت سے متعلق اکاؤنٹنٹس کی مانگ میں اضافہ کی توقع ہے۔ اس سے کارپوریٹ سیکٹر میں ہی نہیں بلکہ سرکاری ادروں میں بھی مدد ملے گی۔ ریاستی سرکاریں، وزارتیں اور حکومت ہند کے محکمے اخراجات اور لاگت کا جواز پیش کرنے کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔ ہندوستان کے لاگت سے متعلق اکاؤنٹنٹس کے انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے فروغ پانے  والی، سیکشن آٹھ کمپنی نے ہندوستانی ریلوے سے مفاہمت کا سمجھوتہ طے کیا ہے تاکہ ہندوستانی ریلوے میں لاگت کے موجودہ نظام کا مطالعہ کیا جا سکے اور بہتر کارکردگی کے لیے آرا پیش کیا جا سکے۔ آنے والے دنوں میں سیکھنے کے اس عمل کو دوسرے شعبوں بشمول دفاعی حصول تک وسعت دی جائے گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More