41 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدر جمہوریہ نے سال 2018 کے لیے ملک گیر پلس پولیو پروگرام کی ابتدا کی

Urdu News

نئی دہلی؛ صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند نے راشٹرپتی بھون میں صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر جناب جے پی نڈا اور وزرا مملکت برائے صحت جناب اشونی کمار چوبے اور محترمہ انوپریہ پٹیل کی موجودگی میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو ڈراپ پلا کر سال 2018 کے لیے پلس پولیو پروگرام کی شروعات کی۔ صدر جمہوریہ نے قومی ٹیکہ کاری دن جو کہ کل منایا گیا، کے موقع پر پلس پولیو ڈروپ پلائے۔ حکومت ہند کی مہم کے حصہ کے طور پر ملک کے پانچ سال سے کم عمر کے 17 کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو ڈراپ پلائے جائیں گے۔

اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صحت اور خاندان بہبود کے وزیر جے پی نڈا نے کہا کہ ہمیں چوکس رہنے کی ضرورت ہے اور پولیو کے خاتمے تک ہمیں بچوں کی حفاظت کو بنائے رکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے دنیا کے  مختلف حصوں میں ابھی بھی  پولیو کا وائرس پھیل رہا ہے جو ہمیں متاثر کر سکتا ہے۔ جناب نڈا نے مزید کہا کہ حکومت بچوں کو مزید امراض سے تحفظ کے لیے کوشش کر رہی ہے۔ یہ ضروری ہے کہ اس پروگرام کے تحت ملک کے ہر ایک آخری بچے تک ویکسین دستیاب کرایا جائے۔ جنا ب نڈا نے کہا کہ حکومت نے بچوں کو اضافی تحفظ فراہم کرنے کی غرض سے انجیکٹیبل انیکٹویٹڈ پولیو ویکسین معمول کے ٹیکہ کاری پروگرام میں متعارف کیا ہے۔

جناب نڈا نے کہا کہ ٹیکہ کاری کے پروگرام کو مستحکم کرنے سے بچوں کی اموات کی شرح میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے اور یہ 2016 میں 34 اموات فی ہزار پر آگئ ہے جو 2014 میں 39 فی ہزار تھی۔

وزیر صحت نے حکومت ہند اور عالمی صحت تنظیم، یونیسیف اور روٹری انٹرنیشنل وغیرہ کی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ان سے پولیو ہی نہیں بلکہ دیگر ٹیکہ کاری کے اقدامات کے تعلق سے حکومت ہند کی کوششیں مستحکم ہوئی ہیں۔

اس تقریب میں ایچ ایف ڈبلیو کی سکریٹری محترمہ پریتی سودان ، صحت اور خاندان بہبود کے اعلیٰ حکام اور نمائندے شامل تھے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More