26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدر جمہوریہ نے جھالدا ستیہ بھاما ودیاپیٹھ کی صدی تقریبات کا افتتاح کیا

President Jhalda in Purulia, West Bengal, inaugurated the centenary celebrations of the School of the matriarch
Urdu News

نئی دہلی۔19؍جنوری۔صدر جمہوریہ جناب پرنب مکھرجی نے مغربی بنگال کے شہر پورولیا میں واقع جھالدا ستیہ بھاما ودیاپیٹھ کی صدی تقریبات کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر اپنی تقریر میں صدر جمہوریہ نے اس تعلیمی ادارے کے طلباء سے زور دیکر کہا کہ تعلیم حاصل کرنے کے ذریعے ہماری تہذیبی قدروں کو برقرار رکھا جانا چاہئے۔ انہوں نے صدی تقریبات کے موقع پر جدوجہد آزادی کی سرگرمیوں پر مبنی ایک میوزیم کے قیام کے لئے ودیاپیٹھ کے ذمہ داروں کو مبارکباد دی۔ جناب مکھرجی نے اس موقع پر اُن پانچ نوجوانوں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا جنہوں نے لوگوں میں انقلابی حب الوطنی کا جذبہ بیدار کیا تھا۔ ان نوجوانوں میں جدوجہد آزادی کا جذبہ بیدار کرنے والے عظیم محب وطن انقلابی آنجہانی ستیہ کنکر دتہ تھے۔

جناب مکھرجی نے کہا کہ ان شہیدوں نے ہماری آزادی کیلئے جو عظیم قربانیاں پیش کی ہیں انہیں سلام عقیدت پیش کیا جانا چاہئے۔ لوگوں کو ان کی عظیم قربانیوں کے بارے میں بتایا جاناچاہئے اور ہماری جدوجہد آزادی سنہری باب چوؤر تحریک مزاحمت کے بارے میں بھی بتایا جانا چاہئے جس کا مرکز جھالدا میں تھا۔

اس موقع پر صدر جمہوریہ نے سوامی وویکانند کے الفاظ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم کاا صل مقصد حقیقی انسان بننا ہے۔ انہوں نے طلباء سے زور دیکر کہا کہ حصول تعلیم کے مشترکہ مقصد کے حصول پر توجہ مرکوز کی جائے اور تحمل، قوت ارادی اور نیک نیتی کے معیارات کو برقرار رکھا جائے۔ اس طرح یہ لوگ ہماری تہذیب کے پرچم کو سربلند رکھ سکیں گے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More