36 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدرجمہوریہ کانپور؛ خواتین کی صحت، فلاح و بہبود اور بااختیارت بنانے سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب؛ حاملہ ماؤں اور نوزائیدہ بچوں کی دیکھ بھال کے اقدامات پر اظہار خیال

Urdu News

نئی دہلی: صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ كووند نے اتر پردیش کے کانپور میں فیڈریشن آف آبسٹیٹرک اینڈ گائنا کولوجیکل سوسائٹیزآف انڈیا اور کانپور آبسٹیٹرک اینڈ گائناکولوجیکل سوسائٹی  کے زیر اہتمام آج (6 اکتوبر 2018 ) خواتین کی صحت و بہبود اورانہیں  با اختیار بنانے کے موضوع  پر بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کیا۔

اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ اس کانفرنس کا ایک قابل ستائش موضوع ہے: “انہیں  پنکھ دیں اور بلندیوں میں پرواز کرنے دیں۔” جب ہم اپنے خاندانوں میں اپنی بیٹیوں اور نوجوان لڑکیوں کو باہر نکلنے کی آزادی، انہیں اپنی صلاحیت کا اندازہ  لگانے کی آزادی دیتے ہیں، تو وہ اونچی سے اونچی پرواز بھرتی ہیں۔  صدر جمہوریہ  نے کہا کہ سماجی اور اقتصادی خلیج خواتین کو دوسری چیزوں سے زیادہ متاثر کرتی ہیں۔ ان کا  سوسائٹی کے کمزور طبقوں اور کنبوں پر خاص اثرات مرتب ہوتے  ہیں۔ اسی بات کو  ذہن میں رکھتے ہوئے حفظان صحت کے سبھی ماحولیاتی نظام  کو از سر نو بحال کیا جا رہا ہے ۔ مثال کے طور پر، کم قیمت پر معیار ی  ادویات کی فروخت اور تقسیم کے لئے 3000 سے زیادہ عوامی ادویات کے مراکز کھولے گئے ہیں۔ ان سے کم آمدنی والے کنبے مستفید ہو رہے ہیں ۔  مشن قوس و قزح  کے تحت 85 لاکھ حاملہ خواتین اور 3.25 کروڑ بچوں کو  کی ٹیکہ کاری کی سہولت فراہم کی  گئی ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ آیوشمان بھارت صحت بیمہ پروگرام حال ہی میں شروع کیا گیا ہے. یہ معاشرے کے سماجی اور اقتصادی طور پر پسماندہ  طبقوں کے صحت کا احاطہ کرتا کرتا ہے۔ آیوشمان بھارت کے طور پر، ہندوستان  میں 1.5 لاکھ صحت اور فلاح و بہبود کے مراکز کھولے جا رہے ہیں۔ یہ  مراکز خاص طور پر ماؤں اور نوزائیدہ بچوں کے لیے  اپنی خدمات فراہم کریں  گی۔

بعدازاں ، صدرجمہوریہ  نے ٹیلنٹ ڈیولپمنٹ کونسل ، کانپور کے زیر اہتمام ایک کانفرنس سے خطاب کیا اور کانپور میں مجاہد آزادی آنجہانی شیام لال پرساد کے مجسمہ کی نقاب کشائی کی۔

ٹیلنٹ ڈیولپمنٹ کونسل  کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صدرجمہوریہ  نے باصلاحیت  طالب علموں کی شناخت اور ان کی حوصلہ افزائی نیز  انہیں مفت تعلیم کی سہولت فراہم کرنے  کی کوششوں کے لئے کونسل کی ستائش کی۔  انہوں نے کہا کہ کونسل سے منسلک بہت سے طالب علم انجینئرنگ، طبی اور دیگر شعبوں میں داخلے کے امتحانات میں کامیاب ہو چکے ہیں۔  مجاہد آزادی آنجہانی شیام لال پرساد کے مجسمہ کی نقاب کشائی کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے ‘‘جھنڈا اونچا رہے ہمارا ’’ کے گیت کے طور انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔ صدر جمہوریہ نے جناب پرساد کے حالات زندگی کا بھی تذکرہ کیا ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More