40 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

شہری غریبوں کی رہائش گاہوں کیلئے ایک لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کومنظوری

Over Rs.one lakh cr investment approved for housing of urban poor
Urdu News

نئی دہلی، رہائش اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت نے 4200 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ وزیر اعظم کے رہائشی منصوبہ (شہری) کے تحت شہری غریبوں کے لئے 1،00،537 مزید  مکانوں کو منظوری دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اب تک مجموعی طور پر 1،00،466 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کو منظوری دی گئی ہے۔ یہ شہری علاقوں میں سستے  مکانوں کے لئے سال 2004 سے لے کر سال 2014 تک منظور شدہ 32،713 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے 307 فیصد زیادہ ہے۔

تازہ ترین منظوری کے ساتھ ہی وزارت نے اب تک 34 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں  میں 2151 شہروں اور قصبوں میں وزیر اعظم کے رہائشی منصوبہ (شہری) کے تحت اقتصادی  طور پر کمزور طبقوں کے لئے 18،75،389 مکانوں کی تعمیر کو منظوری دی ہے۔ وہیں، دوسری طرف 2004-2015  کی مدت کے دوران 32،009 کروڑ روپے کی  منظور سرمایہ کاری کے ساتھ 13.80 لاکھ مکانوں کو منظوری دی گئی تھی۔

اب تک منظور شدہ کل سرمایہ کاری میں 29409 کروڑ روپے کی مرکزی مدد، ریاستی حکومتوں کی جانب سے حاصل  مدد اور مستفدین کا تعاون  شامل ہے۔

تازہ ترین منظوری کے تحت مدھیہ پردیش کو 57131 مکان، تمل ناڈو کو 24576، منی پور کو 6231، چھتیس گڑھ کو 4898، گجرات کو 4261، آسام کو 2389، کیرل کو 643، جھارکھنڈ کو 331 اور دمن اور دیو کو 77 مکانات حاصل ہوئے ہیں۔

کل 2،66،842 مکانوں کو دی گئی منظوری کے ساتھ مدھیہ پردیش پہلی بار 18،283 کروڑ روپے کی کل سرمایہ کاری کے ساتھ وزیر اعظم کے رہائشی منصوبہ (شہری) کے تحت دی گئی منظوريوں کے معاملے میں پہلی بار نمبر -1 بنا ہے۔ تمل ناڈو 9،112 کروڑ روپے کی پروجیکٹ  لاگت والے 2،52،532 مکانوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

اہم ریاستوں میں منظور مکانوں اور منظور پروجیکٹوں میں  سرمایہ کاری کی تفصیلات درج ذیل ہے: –

ریاست منظور سستے مکانوں کی تعداد منظور شدہ سرمایہ کاری

(کروڑ روپے میں)

مدھیہ پردیش 2,66,842 18,283
تامل ناڈو 2,52,532 9,112
آندھرا پردیش 1,95,047 10,697
گجرات 1,48,948 9,772
کرناٹک 1,46,548 6,288
مغربی بنگال 1,44,369 5,870
مہاراشٹر 1,26,081 13,458
بہار 88,293 3,909
تلنگانہ 82,985 4,998
جھارکھنڈ 64,898 2,423
اڈیشہ 48,855 2,108
تریپورہ 45,908 1,264
پنجاب 42,681 1,199
راجستھان 37,856 2,646
چھتیس گڑھ 34,973 2,962
کیرلا 28,918 963
آسام 26,742 801
اترپردیش 20,682 1,056
منی پور 15,979 414
ناگالینڈ 13,560 335
میزورم 10,459 219
اتراکھنڈ 7,904 510
جموں و کشمیر 6,243 292
ہماچل پردیش 4,890 222
ہریانہ 4,299 338

اب تک جتنے مکانوں کو منظوری دی گئی ہے، ان میں سے 6،89،829 مکانوں کی تعمیر کا کام شروع ہو گیا ہے، جبکہ 1،00،395 مکانوں کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More