37 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم نے ناناجی دیشمکھ کی پیدائش کی صد سالہ تقریبات کے افتتاح میں شرکت کی

प्रधानमंत्री, श्री नरेंद्र मोदी जी ने भारतीय कृषि अनुसंधान परिषद द्वारा विकसित "नानाजी देशमुख प्लांट फिनोमिक्स केंद्र" का उद्घाटन किया
Urdu News

نئی دہلی، وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج پوسا ، نئی دلی میں آئی اے آر آئی کے مقام پر نانا جی دیشمکھ کی پیدائش کی صد سالہ تقریب کے افتتاح میں شرکت کی۔

وزیراعظم نے ’’ٹکنالوجی اور دیہی زندگی‘‘ کے موضوع پر ایک نمائش بھی دیکھی۔ اس نمائش میں اچھی سرگرمیوں اور اسکیموں نیز دیہی ترقی کی وزارت کے اقدامات کو اجاگر کیا گیا ہے۔انہوں نے بعض اختراع کاروں اور فیضیاب ہونے والوں سے بات چیت بھی کی۔

وزیراعظم نے ناناجی دیشمکھ اور لوک نائک جے پرکاش نارائن کو خراج عقیدت کے طور پر پھولوں کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے نانا جی دیشمکھ پر ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کرنے کی رسم بھی انجام دی۔

وزیراعظم نے ممبران پارلیمنٹ اور ممبران اسمبلی کےلئے ان کے حلقوں میں واقع مختلف وزارتوں کے متعدد پروگراموں اور اسکیموں پر عمل درآمد کے جائزے کےلئے ‘دیشا’ نامی پورٹل کا آغاز کیا۔ یہ اچھی حکمرانی کا ایک ذریعہ ہے اور اس کے توسط سے ممبران پارلیمنٹ اور ممبران اسمبلی ایک واحد پورٹل سے تمام اسکیموں کا جائزہ لے سکیں گے۔ آج کی تاریخ میں اس پورٹل میں 20 وزارتوں کے 41 پروگراموں اور اسکیموں کے اعداد و شمار کو مربوط کردیا گیا ہے۔ انہوں نے گرام سمواد کی شروعات بھی کی۔ یہ شہریوں پر مرتکز ایک موبائل ایپلی کیشن ہے جس کا مقصد ہندوستان کے دیہی علاقوں کے شہریوں کی خدمت کرنا اور انہیں بااختیار بنانا ہے۔ اس موبائل ایپلی کیشن کے ذریعہ گرام پنچایت کی سطح پر شہریوں کی مختلف دیہی ترقیاتی پروگراموں سے متعلق معلومات تک ایک ہی جگہ سے رسائی ہوسکے گی۔ اس وقت دیہی ترقیات کی وزارت کے سات پروگرام اس ایپلی کیشن کے تحت آتے ہیں۔

وزیراعظم نے آئی اے آر آئی میں ڈیجیٹل طریقے پر دیہی خود روزگار کے 11 تعلیمی اداروں (آر ایس ای ٹی آئی) کی عمارتوں اور ایک پلانٹ فونومکس فیسیلیٹی کا افتتاح بھی کیا۔

وزیراعظم نے خود اپنی مدد کرنے والے گروپوں، پنچایتوں، پانی کو محفوظ کرنے سے متعلق اختراع کاروں اور پردھان منتری آواس یوجنا سے فائدہ اٹھانے والے 10 ہزار سے زیادہ افراد سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج دو عظیم رہنماؤں نانا جی دیشمکھ اور جے پرکاش نارائن کا یوم پیدائش ہے جنہوں نے اپنی زندگی قوم کی بہتری کے لئے وقف کردی تھی۔

وزیراعظم نے کہا کہ لوک نائک جے پرکاش نارائن نوجوانوں میں بے حد ہردلعزیز تھے۔ لوک نائک جے پرکاش نارائن اور ڈاکٹر لوہیا کے خیالات بھارت چھوڑو تحریک کے دوران متحرک رہے جس کو مہاتما گاندھی کے ’بھارت چھوڑو‘نعرے کی وجہ سے فیضان حاصل ہوا تھا۔ وزیراعظم نے کہا کہ لوک نائک جے پرکاش نارائن نے کبھی بھی اقتدار کی سیاست میں دلچسپی نہیں رکھی اور انہوں نے ہمیشہ بدعنوانی کے خلاف جد وجہد کی۔ناناجی دیشمکھ نے بھی اپنے آپ کو دیہی ترقی اور گاؤوں کو غریبی سے آزاد کراکر خود کفیل بنانے میں اپنی زندگی وقف کرنے کو ترجیح دی۔

وزیراعظم نے کہا کہ بہترین خیالات رکھنا ہی کافی نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ اقدامات کو بروقت مکمل کرنا چاہیے اور ترقی کے فائدے مطلوبہ افراد تک پہنچنے چاہئیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ کوششوں کی نوعیت جامع ہونی چاہئے اور خیال اس بات کا رکھا جانا چاہیے کہ بجائے اس کے کہ اس پر کیا خرچ کیا جارہا ہے، زیادہ توجہ اس کے نتیجے پر ہونی چاہیئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جو سہولتیں شہروں سے وابستہ ہیں انہیں گاؤوں میں بھی مہیا کرایا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی اصل جڑ جن بھاگیداری ہے اور شہروں نیز گاؤوں کے ترقیاتی سفر میں لوگوں کو ساتھ لیکر چلنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کام کےلئے حکومتوں کے ساتھ مستقل رابطے کی ضرورت پڑتی ہے۔

اس بات کو نوٹ کرتے ہوئے کہ حفظان صحت کی سہولتوں کی کمی گاؤوں کی ترقی کے سفر کو بری طرح متاثر کررہی ہے، وزیراعظم نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ حکومت دیہی علاقوں میں اجابت خانے تعمیر کرنے پر توجہ دے رہی ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More