33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت کے ذریعہ ‘‘ نارتھ ایسٹ کالنگ ’’ تقریب کا انعقاد

Urdu News

نئی دلّی ، شمال مشرقی  ریاستوں  کی ترقی  کی وزارت ،  حکومت ہند اس سالاپنی نارتھ ایسٹ  منزل  سیریز کے تحت ‘‘ نارتھ ایسٹ کالنگ ’’ تقریب کا انعقاد کر رہی ہے ۔ اس تقریب کا مقصد شمال مشرقی ہندوستان کے آرٹ ، کلچر ، ثقافتی ورثے  ، کھانا ، دست کاری ، تجارت اور  سیاحت کو فروغ دینا ہے ۔ اس تقریب کے دوران  شمال مشرق کی تمام  سرگرمیوں اور مصنوعات  کی نمائش  کی جائے گی ۔ یہ تقریب  اتفاق سے شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت ( ڈونر ) کی 16 ویں  سالگرہ کے دن منعقد ہو گی ۔

          تقریب کے پروگراموں کے دوران شمال مشرق کے موضوع پر متعدد  مسابقوں  کا انعقاد کیا جائے گا ۔ ان مسابقوں میں پر کشش انعامات دیئے جائیں گے ۔ یہ مسابقے تمام لوگوں کے لئے کھلے رہیں گے ۔ ان مسابقوں میں فوٹو گرافی اور فوٹو گرافی  سے متعلق  تعارفی الفاظ  کے  مسابقے ، ویڈیو  مسابقے ، ‘‘ کنیکٹ  نارتھ ایسٹ ’’  کے موضوع پر کالجوں کے لئے رقص کی تربیت کاری کے مسابقے ، اسکولوں اور کالجوں کے لئے کوئز مسابقے  ، شمال مشرق کی سب سے بہترین پوشاک  کے مسابقے اور گھریلو باورچی کے مسابقے کا انعقاد کیا جائے گا ۔ مزید تفصیلات کے لئے درج ذیل امور  پر نظر ڈالیں :

مسابقوں کی تفصیلات :

          ان مسابقوں کے فاتحین کو تقریب کے آخری دن ثقافتی شام کے دوران ایوارڈز دیئے جائیں گے ۔ علاوہ ازیں  اس تقریب کے دوران نارتھ ایسٹ بینڈ کے لئے میوزک فیسٹیول ، نارتھ ایسٹ رقصوں کے لئے ثقافتی رات ، شمال مشرق کے  کپڑوں کی نمائش   کے لئے ہینڈ لوم ڈیمو شو ، شمال مشرق میں منعقد کی جانےو الی مختلف سرگرمیوں کی نمائش ، مختلف مرکزی وزارتوں کے اسٹال لگائے جائیں گے ، جس میں شمال مشرقی خطے کے لئے کئے جا رہے کاموں کو دکھایا جائے گا ۔ ایسی ریاستوں کے ذریعے بھی اسٹال لگائے جائیں گے ، جس میں وہ اپنی متعلقہ ریاستوں میں مواقع فراہم کریں گی۔  اسی طرح این ای آر اے ایم اے سی اور این ای ایچ ایچ ڈی سی کی مصنوعات کی فروخت کے لئے اسٹال لگائے جائیں گے ۔ علاوہ  ازیں ، شمال  مشرق کے ذائقہ دار کھانوں کی فروخت  کے لئے متعدد فوڈ اسٹال  لگائے جائیں گے ۔ تمام طبقے کی  نو جوان آبادی کے لئے مسابقوں کا اہتمام ہو گا تاکہ شمال مشرق میں اپنے آپ کو نمایاں طور پر ظاہر کر سکیں  ۔ اسی طرح شمال مشرق میں خوراک کی ڈبہ بندی ، سیاحت اور اسٹارٹ اپ مواقع سے متعلق تجارتی سربراہ کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا ۔

          اس تقریب کی اہم جھلکیوں میں میوزک فیسٹیول ، کلچرل فیسٹیول  ، لائیو بینڈ پرفارمینس کے علاوہ شمال مشرق اور پورے ہندوستان کے ڈیزائنروں کے لئے ہینڈ لوم  مظاہرہ شامل ہیں ۔ 9 تا 10 ستمبر کے دوران صبح 11 بجے سے لے کر شام 10 بجے تک انڈیا گیٹ کے لان  پر  اس تقریب کا انعقاد کیا جائے گا   ۔ اس میں عوام کے لئے داخلہ مفت رہے گا ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More