22 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

شمال مشرقی خطے کے ایوانِ تجارت و صنعت کے صدر کی جتیندر سنگھ سے ملاقات

पूर्वोत्‍तर क्षेत्र उद्योग एवं वाणिज्‍य महासंघ के अध्‍यक्ष श्री पबित्र बरगोहैन ने पूर्वोत्‍तर क्षेत्र विकास मंत्री डॉ. जितेंद्र सिंह से भेंट की
Urdu News

نئی دہلی،  جون، شمال مشرقی خطے کے ایوانِ صنعت و تجارت (ایف آئی این ای آر) کے صدر جناب ربتر ا بوراگوہن نے آج یہاں شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کےدفتر ، عملہ ، عوامی شکایات و پنشن ، جوہری توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی ۔ میٹنگ کے دوران ہندوستان میں صنعتوں کی ترقی سے متعلق دیگر اہم اُمور کے ساتھ ساتھ یکم جولائی سے نافذ ہونے والے جی ایس ٹی کے موضوع پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا ۔ جناب ربترا بورا گوہن نے جی ایس ٹی اور شمال مشرقی صنعتی پیداواروں سے متعلق ٹیکس التزامات کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ جی ایس ٹی عالمی معیشت میں ہندوستان کو ایک مقام دلانے میں ضروری کردار ادا کرے گا اور ملک کی معیشت کو مضبوط کرنے میں بھی تعاون دے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بہت اہم چیز ہے خاص طور پر شمال مشرقی خطے کے لئے ، جو پورے ملک میں یکساں ٹیکس نظام کا فائدہ اٹھا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ٹیکس چوری کو روکنے میں بھی مدد ملے گی ۔

جناب پبترا بورا گوہن نے وزیر موصوف کو یقین دلایا کہ صنعت شمال مشرق میں جی ایس ٹی کے نفاذ سے متعلق حکومت کے فیصلے میں تعاون دے گی۔ ان کی تشویش کا ازالہ کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ابتدائی مرحلے میں مخصوص رعایتیں دی جائیں گی اور ایڈجسٹمنٹ بھی کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس خطے میں جی ایس ٹی کے کامیابی کے ساتھ نفاذ کے لئے کنٹی وٹی سے متعلق جو مسائل ہیں انہیں بھی مناسب طریقے سے دور کیا جا رہا ہے ۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ جی ایس ٹی ترقی اور بحیثیت مجموعی ملکی معیشت کے فروغ میں تعاون دے گا ۔ اس میں شمال مشرقی خطے جیسے دور دراز کے علاقے بھی شامل ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جی ایس ٹی سے ‘ایک قوم ، ایک ٹیکس ’ کا نظام قائم ہوگا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More