35 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نائب صدر جمہوریہ نے نئے سال کی آمد پر قوم کو مبارکباد دی

Urdu News

نئی دہلی: نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے نئے سال 2020 کی آمد پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا  کہ اس نئے سال پر آئیے ہم انسانوں کے تئیں زیادہ مہربان، زیادہ ہمدرد اوربامروت ہونے کا عہد کریں۔

پیغام کا متن:

‘‘میں نئے سال 2020 کی آمد پر اپنے تمام شہریوں کے لئے پُرخلوص مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ نیا سال ایک نیا آغاز کرنے کا وقت ہوتا ہے۔یہ ایک ایسا وقت ہے، جس میں زندگی کے نئے اہداف مقرر کئے جاتے ہیں اور نئے عہد کئے جاتے ہیں۔ یہ وقت ہے شکرگزار ہونے کا، وقت ہے خوشیوں کا اور وقت ہے امیدوں کا۔

اس نئے سال میں آئیے ہم زیادہ مہربان، زیادہ ہمدرد اور زیادہ بامروت انسان ہونے کا عہد کریں۔ آئیے ہم ایک فرد کے طور پر اور پھر ایک قوم  کے طور پر اپنی حقیقی صلاحیتوں کو پہچاننے کےلئے بہترین کارکردگی کا عہد کریں۔آئیے ہم خود کوامن، محبت اور بھائی چارے کی آفاقی اقدار کے تئیں پھر سے خود کو وقف کریں اور ایک منصفانہ،  برابری والی خوشحال اور شمولیت والی دنیا کی تعمیر کےلئے مل کر کام کریں۔

خوشی کے اس موقع پر آئیے ہم خوشیوں، صحتمندی اور پوری دنیا کی خوشحالی کے لئے دعا کریں۔ ’’

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More