21 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

شفافیت اور جوابدہی لازمی طور پر ہمارا رہنما اصول ہونا چاہئے: نائب صدر جمہوریہ ہند

Urdu News

نئی دہلی، نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ شفافیت اور جوابدہی لازمی طور پر ان تنظیموں کے لئے رہنما اصول ہونا چاہئے، جو بڑے پیمانے پر عوام کی بھلائی کے لئے مصروف عمل ہیں۔ وہ آج یہاں سنٹرل پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ کے 164ویں ڈے کی تقریبات سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر سیاحت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب الفونس کنن تھانم اور دیگر معززین موجود تھے۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ شہری ترقیات میں سی پی ڈبلیو ڈی کا وسیع رول ہوتا ہے۔ ہمارے شہروں میں اگر کوئی بھی تعمیراتی کام ہوتا ہے، تو فطرت کو ذہن میں ضروررکھنا چاہئے۔ اسی طرح وہ ماحول دوست بھی ہونا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پی ڈبلیو ڈی کو مزید تعمیراتی پروجیکٹوں کو آگے لے جانے کے لئے مخلصانہ کوششیں کرنی چاہئیں اور ملک کی تعمیرو ترقی میں بڑا اہم رول ادا کرنے والا بدستور رہنا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہتر مستقبل کیلئے فطرت، کلچر اور آرکیٹیکچر کا تحفظ کریں۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ہندوستان شہری نشأۃ ثانیہ کا مشاہدہ کر رہاہے، نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ پوری دنیا ہمارے ملک میں آنے والی تبدیلی سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں یہ تبدیلی حکومت ہند کےذریعہ کئے جا رہے متعدد اصلاحات کا نتیجہ ہے۔ انہوں نےمزید کہا کہ یہ امر ہم سبھی کیلئے باعث طمانیت  ہے کہ ہمارے ملک کو فی الحال دنیا میں سب سے زیادہ تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت کا حامل ملک بننے کا امتیاز حاصل ہے۔

نائب صدر جمہوریہ نے توانائی کے قدرتی ذرائع مثلاً  شمسی توانائی کے استعمال کی ضرورت پر خصوصی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر ایک عمارت میں بارش کے پانی کو جمع کرنے کی صلاحیت ہونی چاہئے۔ آب و ہوا کی تبدیلی ایک مسلمہ حقیقت ہے۔ لہذا آب و ہوا کی تبدیلی کے اثرات کو ہمیں ہمیشہ ذہن میں رکھنا چاہئے۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ایک انجینئرنگ ادارے کی حیثیت سے سی پی ڈبلیو ڈی کو بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں جدت طرازی، اختراع اور جدیدکاری پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے تاکہ ہمارے ملک کی تیز رفتار اقتصادی ترقی کویقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پروجیکٹوں کی عمل آوری کے دوران سب سے زیادہ اہم پہلو مقررہ میعاد کو برقرار رکھنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آپ کو جدت طرازی اور اختراع کے میدان میں مسلسل کوشش کرنی چاہئے ۔ اپنے کام کرنے کے طریقۂ کار میں بہتری لائیں اور اپنی سرگرمیوں کے میدان میں بھروسے مند رہنما بنیں۔

نائب صدر جمہوریہ  نے سی پی ڈبلیو ڈی کے ملازمین سے درخواست کی کہ وہ جدیدترین رجحانات کے شانہ بہ شانہ چلنے اور جدید ترین ٹیکنالوجیوں کواپنانے کی تلقین کی۔اسی طرح ان سے سی پی ڈبلیو ڈی کو بہترین اور سب سے زیادہ با صلاحیت اداروں میں سے ایک ادارہ بنانے کیلئے بہترین طریقہ کار اور مینجمنٹ کے بہترین وسائل کو اختار کرنے کیلئے کہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ صرف سخت محنت، نظم و ضبط، بہترین حکمت عملی اور منصوبہ بندی کے ذریعہ ہی کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔ آپ کو معیارسے کبھی بھی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہئے۔ اسی طرح آپ کواپنے گراہکوں کی امیدوں پر کھرا اترنے کیلئے ہمیشہ کوشش کرنی چاہئے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More