33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سی آئی پی اے ایم- ڈی آئی پی پی نے کالج اور یونیورسٹیوں کے طلباء کے لئے آئی پی مسابقت کا آغاز کیا

Urdu News

نئی دہلی۔ صنعتی پالیسی اور فروغ کے محکمے (ڈی آئی پی پی) کے تحت آئی پی آر فروغ و انتظام شعبے (سی آئی پی اے ایم) نے ایسوچیم  اور ای آر آئی سی ایس ایس او ایم  انڈیا کے تعاون واشتراک سے اپنے نوعیت  کے منفرد دانشورانہ املاک مسابقت ’آئپرزم‘  کا اہتمام کیا ہے، جو کالج اور یونیورسٹی کے طلباء کے لئے ہے۔

یہ مقابلہ طلباء کو قذاقی اور کاؤنٹر فیٹنگ (یعنی جعلی اور نقلی سامان بنانے )کے زمرے کے تحت 30 ا ور60 سیکنڈ کی مدت کی فلمیں داخل کرنے کی دعوت دیتا ہے۔ دوسرا زمرہ جو اسی مسابقت کے تحت آتا ہے، اس کا تعلق موبائل گیمنگ ایپ آن آئی پی سے ہے۔ اندراجات قبول کرنے کی آخری تاریخ 31 مارچ 2018 ہے۔ آئی این آر کے تحت 4 لاکھ روپئے کے نقد انعامات ، کامیاب ہونےوالی ٹیموں کو یادگاری لوح، اسناد اور سی آئی پی اے ایم کے ویب سائٹ (www.cipam.gov.in) کے اعتراف کے ساتھ دیے جائیں گے۔ اس مسابقت کے اہتمام کا مقصد یہ ہے کہ نوجوان نسل میں جدت طرازی اور خلاقیت کے جذبے کو فروغ دیا جائے۔ اس کے توسط سے نوجوان تخلیق کاروں کو ایک منفرد موقع حاصل ہوگا کہ وہ اپنی تخلیقات کو قومی پلیٹ فارم پر تسلیم کیے جانے کا اعزاز حاصل ہوتے ہوئے دیکھ سکیں گے۔

کاؤنٹر فیٹنگ یعنی نقل کرکے نقلی سامان بنانے اور قذاقی کی وجہ سے صنعتوں کو بڑے پیمانے پر خسارہ لاحق ہوتا ہے اور صارفین کیلئے سلامتی خطرات پیدا ہوجاتے ہیں۔ اس کے تئیں بیداری پیدا کرنے سے عوام میں بیداری آئےگی اور اس طرح کے جرائم سے نمٹنا آسان ہوجائے گا۔ چوں کہ عوام کو اس سلسلے میں برعکس اثرات اور اقتصادی نتائج کی جانکاری نہیں ہوتی جس کے نتیجے میں نقلی اور جعلی ساز وسامان کا سرکولیشن اور چلن بڑھ جاتا ہے۔

اس سلسلے میں ویب سائٹ www.iprism.co.in یا سی آئی پی اے ایم ٹوئیٹر @CIPAM_Indiaیا فیس بک CIPAM India  پر رابطہ قائم کرکے مکمل تفصیلات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

واضح رہے کہ قومی آئی پی آر پالیسی کو 12 مئی 2016 کو اختیار کیا گیا تھا تاکہ ایک فعال آئی پی ایکو سسٹم ملک بھر میں وجود میں لایا جاسکے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More