32 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

شریپدنائک نے کرناٹک کے میسور میں یوگا سے متعلق دوروزہ بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کیا

Urdu News

نئیدہلی: آیوش اوردفاع کے  مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج ) جناب شریپد یسو نائک نے  آج کرناٹک کے میسور میں  یوگا پر  دوروزہ بین الاقوامی کانفرنس کا افتتا ح کیا ۔ کانفرنس کا موضو ع  :  یوگا فار ہارٹ کئیر ‘‘ ہے  ۔700سے زائد قومی اور عالمی وفود کے  کانفرنس میں   شامل ہونے کی امید ہے ۔   اس کانفرنس   میں   50ریسورس  افراد اور ماہرین  پر مشتمل   دس سے زائد  تکنیکی اجلاس   ہوں گے ۔   وید راجیش  کوٹچا  ،  سکریٹری  وزارت آیوش   ، سوامی رام دیو ،  پتنجلی یوگ  پیٹھ  ہری دوار ،  جناب پرتاپ سمہا، رکن پارلیمنٹ میسور ڈاکٹر ایچ آر ناگیندر ،  چانسلر  ایس وی وائی  اے ایس  اے  ،  بنگلورو  اور جناب کملیش  ڈی پٹیل ،رام چندر مشن  ،حیدرا ٓباد  بھی افتتاحی اجلاس میں موجود تھے ۔

اپنے افتتاحی خطاب میں وزیر موصوف نے کہا  کہ حکومت نے ہمارے ملک کے لوگوں  میں  یوگا کے فروغ کے لئے متعدداسکیمیں متعارف کرائیں ۔ انہو  ں نے کہا کہ  یوگا کے انعامات  اتنے زیادہ ہیں  کہ اس کے فوائد کے بارے میں جاننے کے بعد آسانی سے   لوگ اپنی زندگیوں میں  اپنانے کی ترغیب حاصل کرتے ہیں۔وزیرمملکت نے مزید  کہا کہ  فزیکل تعلیم کے نصاب میں اسکولوں  میں یوگا شروع کرنے سے  صحت مند  ہندوستانیوں  کی نسلوں   کی پرورش  اچھی  طرح سے کی جاسکتی ہے   اور طبی  حفظان صحت پر خرچ  کئے جانے والے کروڑوں روپے بچائے جاسکتے ہیں ۔ جناب شریپد نائک نے  اجتماع کو بتایا کہ وزارت نے ایک یوگا سرٹیفکیشن بورڈ تشکیل  دیا ہے  تاکہ  انفرادی تربیت  دہندگان   کی تصدیق اور یوگا ٹریننگ اداروںکو تسلیم کیا جاسکے ۔ انہو  ں  نے کہا کہ بورڈ کا  پروگرام بنیادی طور پرسرٹیفکیشن کی ایک رضاکارانہ اسکیم ہے  اور اس سے یوگا سکھانے کے معیار میں  بہتری آئے گی اور ایک کیرئیر  ہنر مندی  کے  طور پر یوگا کو فروغ  ملے گا۔وزیرموصوف نے مزید کہا کہ آپ میں سے بہت سے لوگوں کو معلوم ہے کہ  یوگا آیوشمان بھارت کے تحت   1.5  لاکھ  بنیادی حفظان صحت  کے مراکز  کا لازمی جزو  ہے ۔ اس سے یوگا کو سیکھنے  اور اس پر عمل کرنے سے  ملک بھر کے لوگوں  کو آسانی ہوگی۔

کانفرنس کے  پہلے دن ’’ یوگا فار ہارٹ کئیر ‘‘   سے متعلق  تکنیکی اجلاسوں  میں    ابھرتے ہوئے رجحانات اور تحقیقات  ،  انسداد کارڈیالوجی میں  یوگا کا رول ،  ہائپر ٹینشن   کی روک تھام میں یوگا کا رول  اور دل کی شریانوں کی بیماری  پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔  کانفرنس  کے دوسرے دن  فزیالوجی  اور انٹگریٹو کارڈیا لوجی  ،  یوگا برائے کارڈیو واسکولر ہیلتھ  پر تکنیکی اجلاس  منعقدکیا جائے گا۔کھیلوں کے طور پر یوگ آسن   کے فروغ  کی ضرورت اور  یوگا فار ہارٹ کئیر سے متعلق ریسرچ  پیپر   پیش کرنے ،  ابھرتے ہوئے رجحانات اورتحقیقات سے متعلق ایک سمپوزیم  بھی منعقد کیا جائے گا۔

کانفرنس کے  پہلے کے پروگرام جیسے   یوگا واک  ، بڑے  پیمانے پر یوگا کا مظاہرہ  ،سی ایم ای پروگرام وغیرہ کی  بھی منصوبہ بندی کی گئی تاکہ  یوگا اورصحت  مندطرز زندگی کے  صحت فوائد  کو پروجیکٹ کیا جاسکے ۔

یہ کانفرنس  21  جون کو یوگا کو عالمی دن کے طورپر منانے کے لئے اپنے 69  ویں  اجلاس کے دوران اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ذریعہ  قرارداد کو متفقہ طورپر تسلیم کرنے  کی یاد میں  ہونے والی سیریز میں  پانچویں  نمبر پر ہے ۔ اقوام متحدہ کے ذریعہ یوگا کے عالمی دن   کے  2014 سے اعلان کے بعد سے پوری دنیا میں  بین الاقوامی برادریوں  کی طرف سے یوگا کے تئیں  بڑی دلچسپی دیکھنے کو مل رہی ہے ۔گزشتہ چار سال کے دوران  وزارت  آیوش کی جانب سے منعقدہ بین الاقوامی کانفرنسوں کی زبردست کامیابی   ہندوستانی اور غیر ملکی مندوبین کی بڑی تعداد میں شرکت سے واضح ہے  ۔

ان ممالک  میں  ہندوستانی مشن  ، جن کے ساتھ وزارت آیوش نے  مفاہمت ناموں  ،  اکیڈمک چیئرس   اور اطلاعاتی سیلز  وغیرہ جیسا کسی طرح کا   باہمی  تعاون  کیا ہے ، ان سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنے دائرہ اختیار میں   ملک  /  ممالک سے تعلق رکھنے والے یوگا کے د و نامور  ماہرین   یا شائقین کو  نامزد کریں  ، جو  کانفرنس  میں   شرکت کریں    ،جس سے  وہ  یوگا کی مختلف جہتوں  کو سمجھ سکیں  اور اپنے متعلقہ ملکوں  میں  اس کی مزید تشہیر کرنے میں  مدد کرسکیں  ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More