25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سی آر پی ایف ملک کی اندرونی سلامتی کا مضبوط ترین ستون ہے : نائب صدر جمہوریہ

Urdu News

نئی دلّی: نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکا نائیڈو نے کہا ہے کہ سی آر پی ایف در حقیقت ملک کی اندرونی سلامتی کا مضبوط ترین ستون ہے ۔ وہ گزشتہ روز یہاں سی آر پی ایف کے افسران اور جوانوں کو یوم شجاعت کے موقع پر بہادری میڈل سے نوازنے کے بعد خطاب کر رہے تھے ۔اس موقع پر سی آر پی ایف کے ڈائرکٹر جنرل جناب آر آر بھٹناگر اور دیگر مقتدر شخصیات بھی موجود تھیں ۔
نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ سی آر پی ایف در حقیقت ایک شاندار فورس ہے مجھے اس کی سدا بہار ، شاندار بہادری ،ہمت اور پیشہ واریت کی مالا مال روایت پر فخر ہے ۔انہوں نے تمام بہادری میڈل یافت گان کو مبارک باد پیش کی ۔انہوں نے ملک کی یک جہتی اور سا لمیت کو بنائے رکھنے میں سی آرپی آف کے مشکل رول اور اندرونی سلامتی کے لئے مسلسل کوششوں کی تعریف کی ۔
نائب صدر نے کہا کہ دشوار گزار حالات ، رن کچھ کی سردار چوکیوں کی جنگ ، پارلیمنٹ پر ہوئے حملے میں جمہوریت کا تحفظ ، ایودھیا کے حملہ کی روک تھام ایسے واقعات ہیں تاریخ میں جن کی آرمڈ پولیس فورس کے علاوہ مثال نہیں ملتی ۔ انہوں نے کہا کہ سی آر پی ایف عملے نے قوم کے اتحاد اور سا لمیت کو بنائے رکھنے اورقوم دشمن عناصر سے نمٹنے میں بہادری کی شاندار مثالیں قائم کی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ شجاعت اور ہمت ہمیں ہمیشہ تحریک دیتی رہے گی ۔
نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ سی آر پی ایف نے جموں و کشمیر میں گزشتہ ایک سال کے دوران چلائے گئے آپریشنوں میں قابل ستائش کردار ادا کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کو موثر طور پر قابو میں کر کے انہوں نے قابلیت کا لوہا منوا یا ہے ۔ یہ بات قابل اطمینان ہے کہ ان لگاتار آپریشنوں کے باعث دہشت گردی کے واقعات میں کافی کمی واقع ہوئی ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More