38 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سیاست ایوان کے باہر چھوڑدیں اور پالیسی سازی میں خدمات مہیا کریں: نائب صدر جمہوریہ

Urdu News

نئی دلّی: نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ پارلیمنٹ کے ارکان کو اپنی سیاست کو ایوان کے باہر چھوڑ دینا چاہیے  اور غریبوں کے فائدے کے پروگرام اور پالیسیوں کی تیاری میں اپنی بہترین خدمات پیش کرنا چاہیے۔ انھوں نے یہ بات آج یہاں راجیہ سبھا کے نومنتخب اور نامزد ارکان کے واقفیت پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

ناب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہم سب کے لیے قوانین مقدس ہیں اور ہر سبھی قانون  سے بندھے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ قوانین عوامی اہمیت کے حامل امور کو اٹھانے کے لیے مناسب آلہ  فراہم کرتے ہیں۔ قانون کی تعمیل سے ہی ہم دستیاب اوقات کو موثر طریقے سے بروئے کار لاسکتے ہیں۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ پارلیمانی جمہوریت متنوع خیالات کے اظہار کے لئے مناسب موقع فراہم کرتی ہے۔ جب کبھی کسی مدعا پر بحث ہوتی ہے تو کثیر جہتی نقطہ نظر ظاہر ہوتے ہیں اور حتمی قانون مزید جامع ہونے کی توقع ہوتی ہے۔

راجیہ سبھا کے ضابطوں کا ذکر کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ان ضابطوں کی تعمیل سے ایوان کے احسن طریقے سے چلانے میں مدد ملتی ہے۔ مذکورہ واقفیت پروگرام سے آپ سبھی کو ان اہم ضابطوں سے واقف ہونے میں مدد ملے گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More