27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

‘‘پیہو’’ اور ‘‘پشکر پورن’’ فلموں سے بھارتی پینورما آئی ایف ایف آئی کا افتتاح

Urdu News

نئی دہلی، ہندوستانی پینورما کا سیکشن ہے۔ ایشیا کا سب سے بڑا فلم فیسٹیول دی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا کا افتتاح ہندوستانی فلم انڈسٹری کی سب سے اہم ہستیوں میں سے ایک اہم ہستی شری دیوی نے کیا ۔ بھا رتی پنو ریما سیکشن کی ان دو افتتاحی فلموں ‘‘پیہو’’ اور ‘‘پشکر پورن’’ کے لئے آج ایک خصوصی پریس کا نفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس پریس کا نفرنس میں فلموں کے ڈائریکٹروں کمل سوروپ اور ونود کپاری اور چائلڈ آرٹسٹ مائرا وشو کرما نے شرکت کی۔

‘‘پیہو’’ فلم کی نما ئش کے وقت حاضرین میں سب سے زیادہ تجسس دیکھنے میں آیا۔ اس فلم کی کہانی ایک دو سالہ چھوٹے سے بچے کے ارد گرد گھومتی ہے جو اپنی خوابیدہ ماں کو جگا نے میں نا کام ہو جا تا ہے ۔ اسے بھوک لگی ہے اور وہ اپنے بڑے سے گھر میں ادھر ادھر کھا نا تلا ش کرتا ہے ۔ بیچ بیچ میں اس کی تلاش میں اپنے والد کی فون کالوں سے خلل پڑتا ہے جو اپنی بیوی سے بات کر نے کی کو شش کرتا ہے لیکن بات نہ ہو نے کی وجہ سے بہت فکر مند ہے ۔ اس دوران تجسس اور سسپینس کا جو ماحول پیدا ہوتا ہے اس سے ناظرین اپنی سیٹوں میں منجمد ہو جا نے پر مجبور ہو جا تے ہیں اور دم بخود فلم میں منہمک ہو جا تے ہیں۔ فلم کے پلاٹ میں بڑھتے ہو ئے ہیو مر ، ہنسی اور سسپینس نے ناظرین کو بے حد محظوظ کیا۔

فلم کے بارے میں بات کر تے ہو ئے فلم کے ڈائریکٹر ونود کپاری نے بتا یا کہ پیہو ایک خصوصی فلم اس وجہ سے نہیں ہے کہ ایک دو سالہ بچہ اس کا اہم کردار ہے اور نہ ہی اس لئے ہے کہ وہی فلم کا واحد کردار ہے ، بلکہ اس لئے وہ ایک خصوصی فلم ہے کہ اس کے فلما ئے جا نے کے دوران فلم کا تمام عملہ اور اس بچے کا پورا خاندان کچھ عرصے کے لئے اسی اپارٹمنٹ میں منتقل ہو گیا ، وہیں رہا اور بچے کے ساتھ ہم آہنگ رہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ میرے لئے بہت بڑا موقع ہے کہ مجھے افّی گوا میں اپنی فلم کی نما ئش کا موقع ملا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ افّی 2017 میں ایک پلیٹ فارم ملنے سے ان جیسے آزاد فلم کا روں کے عزائم او ر حوصلوں میں بہت اضافہ ہوتا ہے ۔

دسری افتتاحی فلم ، فلم ساز کمل سوروپ کی سنیما میں تین دہائیوں کے بعد واپسی سے ہو ئی  ہے۔ اور ‘‘اوم دار بی دار’’ کے بعد ‘‘پشکر پورن’’ کی نمائش کا بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں موقع ملا ہے ۔ فلم کی کہانی راجستھان کے تھار ریگستان میں جھیل کے شہر پشکر سے جڑی ہو ئی ہے ۔ فلم میں دکھا یا گیا ہے کہ کس طرح کارتک ماہ میں پورے شہر میں شادی جیسے میلے کا رنگ چھا جا تا ہے اور پورے شہر میں گاؤں والوں ، لوک فنکاروں، سنگیت کاروں، مویشیوں، اونٹوں، گھوڑوں، جھولوں، ہنڈولوں اور رنگوں کی چہل پہل سے شہر کا رنگ ہی بدل جا تا ہے۔

فلم دکھا ئے جا نے سے پہلے فلم کے ڈائریکٹر کمل سوروپ نے کہا کہ میں جیوری، افّی کے منتظمین اور ہر ایک کا شکر گزار ہوں۔ مجھے یہ فیسٹیول بہت پسند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ پینو رما میں یہ میری دوسری افتتاحی فلم ہے ۔ انہوں نے میڈیا کو مزید بتا یا کہ چونکہ وہ اجمیر میں رہتے ہیں اس لئے نہ صرف ان کی فلم کے تخیل کا خروج وہاں سے جڑا ہے بلکہ فلم بنا نے میں ان کے وہاں سے وابستہ تجربات بھی اس میں شا مل ہیں۔

افّی (آئی ایف ایف آئی) کا 48 واں ایڈیشن رہاست گوا کے ساحل پر 28 نومبر 2017 تک جا ری رہے گا۔ افّی ہندوستان کا سب سے بڑا اور ایشیا کا سب سے قدیم فیسٹیول ہے۔ دنیا بھر میں یہ سب سے زیادہ مقبول میلہ ہے ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More