38 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

دستکاری کے شعبے میں فروغ ہنر مندی کی ضرورت پر ٹیکسٹائلس کی وزیر کا زور

Urdu News

نئی دہلی: ٹیکسٹائلس اور اطلاعات ونشریات کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے آج گریٹر نوئیڈا میں انڈیا ایکسپو سینٹر اینڈ مارٹ میں ہوم ایکسپو انڈیا -2018  کے ساتویں ایڈیشن کا افتتاح کیا۔ ایکسپو کا افتتاح کرتے ہوئے محترمہ ایرانی نے  ایکسپورٹ پروموشن کونسل فار ہینڈی کرافٹس (ای پی سی ایچ) کی دستکاری کے شعبے کے فروغ اور  ترقی کے لئے  کئے گئے  نئے اقد امات  کی ستائش کی۔ انہوں نے  پائیدار اور  ماحولیات  دوست مصنوعات کے لئے  ای پی سی ایچ  کی  ورکش (وی آر آئی کے ایس ایچ) پہل کی بھی ستائش کی۔

وزیر موصوفہ نے  انڈیا ایکسپو سینٹر اینڈ مارٹ میں اکیڈمی آف کنونشن،  ٹریڈ فیئر ، ایونٹ ریسرچ اینڈ منیجمنٹ کا بھی  دورہ کیا۔ یہ  ہندوستان کا  پہلا انسٹی ٹیوٹ ہے جو ٹریڈ فیئر اور کنونشن منیجمنٹ سے متعلق پیشہ ورانہ تعلیم دیتا ہے۔

 ای پی سی ایچ  کے زیر اہتمام منعقدہ اس تین روزہ ایکسپو میں 700سے زیادہ شرکاء  حصہ لے رہے ہیں، جو کہ ملک بھر کے مینوفیکچرنگ مراکز سے تعلق رکھنے والے مختلف قسم کے ایگزی بیٹروں کی نمائندگی کررہے ہیں، جس میں خاص طور پر شمال مشرقی خطے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More