29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سیاحت کے وزیر الفونس کنن تھانم نے عالمی یوم سیاحت کے موقع پر جن پتھ مارکیٹ میں ’’سوچھتا ہی سیوا‘‘ مہم میں حصہ لیا

Urdu News

نئی دہلی ، ’’عالمی یوم سیاحت‘‘ کے موقع پر  سیاحت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب الفونس کنن تھانم نے آج نئی دہلی کے کناٹ پلیس علاقے میں واقع جن پتھ مارکیٹ میں چلائی گئی ’’سوچھتا ہی سیوا‘‘ مہم میں حصہ لیا۔جن پتھ مارکیٹ اور اس سے متصل علاقوں میں صفائی مہم چلانے کا منصوبہ سیاحت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)  جناب الفونس کنن تھانم، وزارت سیاحت کے افسروں اور اسٹاف ممبروں نے بنایا تھا۔ وزیر موصوف نے جن پتھ مارکیٹ، اس سے متصل لینوں، ملحقہ علاقے، پارکنگ ایریا اور مارکیٹ کے اندر  گہرائی کے ساتھ صفائی ستھرائی کا کام انجام دیا۔ وزارت سیاحت کے اسٹاف ممبروں نے بھی صفائی کے کام  اور کچرا جمع کرنے میں ان کا ساتھ دیا۔

وزیر موصوف نے سبھی لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ملک کو دنیا بھر کے سیاحوں کے لیے سب سے زیادہ ترجیحی مقامات میں سے ایک بنانے کے لیے اپنے آپ کو پابند کریں۔ انھوں نے کہا کہ یہ وزیر اعظم کا تصور ہے کہ سبھی جگہوں کی صفائی ہو جن میں سبھی سیاحتی مقامات شامل ہیں اور سیاحت کی وزارت اس کام کے تئیں پابند عہد ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More