40 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

رکشا راجیہ منتری جناب شری پد نائک نے نو رتن دفاعی سرکاری دائرۂ کار کی صنعت یعنی بھارت الیکٹرانک لمیٹیڈ کی بنگلور یونٹ کا دورہ کیا

Urdu News

نئی دہلی، رکشا راجیہ منتری جناب شری پد نائک نے 21 اگست ، 2019 ء کو نو رتن دفاعی سرکاری دائرۂ کار کی صنعت  یعنی بھارت الیکٹرانکس لمیٹیڈ ( بی ای ایل ) کی بنگلور اکائی کا دورہ کیا ۔  موصوف نے اس اکائی میں کئے جا رہے کام اور اس کی سہولتوں وغیرہ کا معائنہ کیا۔

          جناب شری پد نائک نے  سوپر کمپوننٹس مینوفیکچرنگ سہولت  کا معائنہ کیا ، جہاں  از حد اہم  اور ٹیکنا لوجی کے لحاظ سے ترقی یافتہ الیکٹرانک پرزے اور مصنوعات تیار کی جاتی ہیں ۔ بی ای ایل اندرونِ ملک مائکرو ویو ماڈیولس / مصنوعات تیار کرتا ہے ، جو اس سے قبل امریکہ ، برطانیہ اور فرانس جیسے ممالک سے درآمد کی جاتی تھیں ۔

          رکشا راجیہ منتری کو  اس صنعت کی شمسی بجلی مینوفیکچرنگ سہولت  سے بھی روشناس کرایا گیا  ، جو  عالمی سطح کی مونو کرسٹالائن سولر سیل اور شمسی پینل مینوفیکچرنگ سہولت  کی حامل یونٹ ہے ۔   بی ای ایل کی تجویز ہے کہ آئندہ برسوں میں   اپنی مینوفیکچرنگ کی صلاحیت اور سہولت کو توسیع دے کر 200 میگاواٹ تک پہنچا دے ۔

          جناب شری پد نائک نے بری فوج کی راڈار آؤٹ ڈور سہولت  بھی بہ نفس نفیس معائنہ کی ، جہاں  شِلکا اَپ گریڈ ( گَن اینڈ فائر کنٹرولڈ سسٹم )  اور ویپن لوکیٹنگ راڈار  رکشا راجیہ منتری کو دکھایا گیا ۔ انہوں نے  نیئر فیلڈ  اینٹینا  ٹسٹ رینج  کی پیش رفت پر بھی نظر ثانی کی ۔ یہ اصلاً ، پیمائشی سہولت ہے ، جو کسی بھی اینٹینا کی کارکردگی  کو ناپ سکتی ہے ۔

          بحری نظام کا ریئل ٹائم آپریشن – یعنی ساحلی نگرانی نظام بھی رکشا راجیہ منتری جی کو دکھایا گیا ۔  بھارت کے وسیع ساحلی علاقے میں  اس کی تنصیب کی گئی ہے اور  بی ای ایل نے اس کے لئے  ساحلی نگرانی نظام سپلائی کیا ہے ، جو کوسٹ گارڈ کو سونپا گیا ہے ۔  بھارت کے ساحلی علاقوں میں مخصوص سنسر والے اسٹیٹکس سلسلے بھی قائم کئے گئے ہیں اور یہ فی الوقت کمان اور کنٹرول مراکز  سے کام کر رہے ہیں ۔

          اس سے قبل ، جناب شری پد نائک کو  ڈائرکٹر ( بنگلور کمپلیکس )  جناب ونے کمار کٹیار نے بی ای ایل  کے کام کاج  کے بارے میں عمومی جانکاری فراہم کی ۔ انہوں نے  اِس اکائی کی کارکردگی کی تفصیلات بیان کیں ، اس کی مینوفیکچرنگ سہولتوں ، اہم مصنوعات ، سی ایس آر پہل قدمیوں  اور ہمہ گیر / سبز توانائی کے سلسلے میں کئے گئے اقدامات کا خاکہ پیش کیا ۔

          رکشا راجیہ منتری نے  بی ای ایل – بنگلور کی  کار کردگی پر مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ  اس اکائی کو اپنا اچھا کام جاری رکھنا چاہیئے ۔

          بی ای ایل کے چیئر مین اور مینجنگ ڈائرکٹر جناب ایم وی گواتما اور بی ای ایل کے دیگر ڈائرکٹر حضرات اور  ایچ اے ایل ، بی ای ایم ایل  اور ایم آئی ڈی ایچ اے این آئی کے چیف مینجنگ ڈائرکٹر حضرات بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More