37 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سیاحتی وزیر پرہلاد سنگھ پٹیل کل نئی دلی نئی میں کثیر لسانی انکریڈبل انڈیا ویب سائٹ کا آغاز کریں گے

Urdu News

نئیدہلی: سیاحت اورثقافت کے وزیرمملکت  (آزادانہ چارج ) جناب پرہلادسنگھ  پٹیل کل نئی دلی میں کثیر لسانی انکریڈبل انڈیا ویب سائٹ کا آغازکریں گے۔ آغاز کی اس تقریب میں سیاحتی صنعت کے کلیدی حصے دار ،غیر ملکی سفرا ، غیر ملکی نامہ نگار اور بڑے ادارے وغیرہ  شامل ہوں گے ۔

          وزارت سیاحت  کے آغازکردہ فلیگ شپ پروجیکٹ  انکریڈبل انڈیا ویب سائٹ ایک پروموشنل ویب سائٹ ہے جس کا مقصد بھارت کو دنیا بھر میں  ’’ ضروردورے کریں ‘‘ مقامات کے طورپر پیش کرنا ہے۔ وزارت سیاحت   نے کثیر لسانی انکریڈبل انڈیا ویب سائٹ کو نئے سرے سے ڈیزائن کیا ہے ،جس کا مقصدہندوستان کے سیاحتی مقامات ، پرکشش جگہوں اورتجربات کے بارے میں مزید معلومات فراہم کرنا ہے۔ وزارت سیاحت کی   انکریڈبل انڈیا 2.0 ویب سائٹ کا مقصد عالمی میدان میں   ہندوستان  کی متنوع  سیاحتی مصنوعات کی نمائش کرنا ہے ، جو  زائرین  کو  سیاحت کے بارے میں   متعلقہ  ، نجی اور تصوراتی ڈجیٹل تجربہ   فراہم کریں گی ۔، جس میں  سیاحت  اور پرکشش مقامات  اور مواقع کے بارے میں   جانکاری دی جائے گی۔

          ویب سائٹ میں فی الحال   متعدد پرکشش مقامات کے ساتھ تقریباََ  165  مقامات ،  2700  پلس  صفحات   ،  28 ریاستوں  پلس  9  مرکز کے زیر انتظام خطوں   کے بارے میں  بہت زیادہ معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ ویب سائٹ جو کہ فی الحال انگریزی اور ہندی میں  ہے ، اسے اب چینی ، عربی اور اسپینش زبانوں  میں شروع کیا جارہا ہے ،جس کا بنیادی مقصد زائرین کو  ویب اورسوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر موثر طور پر مصروف رکھنا ہے اور ان ممالک کے سیاحوں کو  جو ویب سائٹ   کا وزٹ کریں  ،  انہیں   دلچسپ تجربہ  فراہم کرنا ہے ۔

          ویب سائٹ وقتاََ فوقتاََ   نئے ڈیزائن اور موضوع کے ساتھ مستقل طورپر تیار ہوتی رہے گی۔آئندہ کی بات کریں تو ویب سائٹ دیگر اہم  بین الاقوامی زبانوں  میں  بھی دستیاب ہوگی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More