27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سکم کے وزیراعلیٰ پریم سنگھ تمانگ نے شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ملاقات کی

Urdu News

نئی دہلی، ۔سکم کے وزیراعلیٰ جناب پریم سنگھ تمانگ نے آج شمال مشرقی خطے کی ترقی کے  مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیراعظم کے دفتر میں وزیر مملکت، عملے اور عوامی شکایات اور پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت  ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی۔ جناب پریم سنگھ تمانگ وزیراعلیٰ بننے کے بعد پہلی بار قومی راجدھانی کے دورے پر ہیں۔

میٹنگ کے دوران جناب تمانگ نے ان بہت سے پروجیکٹوں پر تبادلۂ خیال کیا، جن کے بارے میں ریاستی سرکار کی خواہش ہے کہ ان کو ترجیح دی جانی چاہئے۔ ان میں سیاحت سے متعلق تین پروجیکٹ ہیں، جن میں جنوبی سکم میں ینگانگ میں  بھالے دھونگا اسکائی واک پروجیکٹ ، مغربی سکم میں پیلنگ سے سانگا چوئلنگ تک پیسنجر روپ وے اور  یوکسوم میں سیاحتی ریزارٹ شامل  ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کثیر مقصد والے اسپتال کو مکمل کرنے کے لئے مالی امداد کی بھی درخواست کی، جو حال ہی میں تعمیر کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ  شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت نے اس سے پہلے طبی آلات اور فرنیچر کے لئے 1.6کروڑ روپے فراہم  کئے تھے اور  شمال مشرقی کونسل کے لئے ایک    ڈی پی آر پیش کی گئی ہے۔

ریاستی سرکار کی جانب سے وزیراعلیٰ کی طرف سے پیش کئے گئے  میمورینڈم میں 20 کروڑ روپے کی لاگت سے مانگونگ میں 60 بستروں والا  اسپتال بھی شامل ہے۔ وزیراعلیٰ کے مطابق شمال مشرقی کونسل کی طرف سے اس پروجیکٹ کو برقرار رکھا گیا ہے ۔

وزیراعلیٰ اور ان کی ٹیم نے سکم حکومت کے ترجیحی پروجیکٹوں کی فہرست بھی پیش کی، جن میں سڑکیں، پُل، پانی کا تحفظ اور پی ایچ ای  توانائی، بجلی، شہری ترقی، مکان اور حفظان صحت  کے مجوزہ پروجیکٹ شامل کئے گئے ہیں۔

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حلف لینے کے لئے  جناب تمنگ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت میں افسروں کو ہدایت کریں گے کہ وہ ان کی طرف سے پیش کئے گئے ترجیحی پروجیکٹوں کی فہرست پر غوروخوض کریں۔ انہوں نے یہ ہدایات بھی جاری کیں کہ سکم کی ریاست کے افسروں اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کے افسروں کے درمیان ایک سرکاری سطح کی میٹنگ ہوگی، جس میں ان پروجیکٹوں کے لئے مختص کیا گیا ممکنہ بجٹ کے بارے میں  ایک مختصر نوٹ تیار کریں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More