30 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سڑک رابطہ قومی ترقی کے لیے کلیدی : نائب صدر جمہوریہ

Urdu News

نئی دہلی: نائب صدر جمہوریہ  ٔ  ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ قومی ترقی کے لیے سڑک رابطہ کلیدی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس میں دیہی ہندوستان کے دور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگوں کی زندگی میں مثبت تبدیلی لانے کی صلاحیت ہوتی ہے۔ نائب صدر جمہوریہ آج گجرات کے بھاؤنگر میں قومی شاہراہ – 751 کے ادھیلائی –ناری سیکشن کے چار لائنوں کے سنگ بنیاد کی تقریب کے دوران ایک اجتماع سے خطاب کر رہے تھے ۔ گجرات کے گورنر جناب او پی کوہلی ، گجرات کے وزیر اعلی جناب وجے روپانی ، گجرات کے نائب وزیر اعلی جناب نتن بھائی پٹیل ، روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر مملکت جناب من سکھ  ایل منڈاویا اور دیگر شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں ۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ  بنیادی ڈھانچے کی ترقی ملک کی ترقی کی واحد شرط ہی نہیں ہے بلکہ ترقی کی کسوٹی بھی ہے ۔ یہ سماجی صلاحیت اور تحفظ کو یقینی بناتا ہے ۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ سڑک رابطہ دیہی و شہری خلیج  کو دور کرنے کا ایک لازمی اور اہم جزء ہے ۔ انہوں نے انتظامیہ سے کہا کہ وہ دیہی سڑکوں کو یکساں ترجیح دیں ۔ یہ ہماری ملک کی مجموعی ترقی کے بہت اہم ہیں ۔انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہ ملکی کی سماجی و اقتصادی اور تجارتی اکائی کی  علامت  ہوتی ہیں ۔

سڑک حادثوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ روڈ سیفٹی بہت اہمیت دی جانی چاہیے اور ناگہانی صورتحال میں فوری امداد فراہم کرنے کے لیے شاہراہوں کے قریب ایمبولینس اور فرسٹ ایڈ مراکز جیسے طبی ڈھانچے کے قیام کی اپیل کی ۔

نائب صدر جمہوریہ نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ترقی کے عمل میں سرگرم شراکت کریں۔ انہوں نے نوجوانوں کو مناسب امداد ، بنیادی ڈھانچے فراہم کرنے پر بھی زور دیا تاکہ انہیں  اپنی صلاحیتوں کا احساس ہو۔ انہوں نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ ملک کی پالیسی نوجوانوں کی خواہشات کی عکاسی کرے۔

اس موقع پر نائب صدر جمہوریہ نےجناب من سکھ ایل منڈاویا کے ذریعہ ترتیب دیے گئے پارلیمنٹ پوچھے گئے سوالوں پر مبنی ‘‘ پارلیمنٹ تک میرا سفر ’’ کے موضوع پر ایک کتاب کا اجراء بھی کیا ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More