38 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سشیل کمار اور میری سی کوم نے قومی اسپورٹس مشاہد کی حیثیت سے استعفیٰ دیا

Urdu News

نئی دہلی۔ پہلوان سشیل کمار اور مکے باز میری سی کوم نے قومی اسپورٹس مشاہدین کی حیثیت سے اپنا استعفیٰ پیش کردیا ہے۔ کیونکہ دونوں چوٹی کے  ایتھلیٹ اب بھی اپنے اپنے متعلقہ شعبے میں سرگرم ہیں۔ کھیلوں کی روایات کے مفاد کو ذہن میں رکھتے ہوئے دونوں نے اپنے استعفےٰ پیش کئے ہیں۔

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت نے قومی اسپورٹس مشاہدین کی حیثیت سے ان کے استعفےٰ قبول کرلئے ہیں۔ نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر( آزادانہ چارج) کرنل راجیہ وردھن راٹھور نے سشیل کمار اور میری سی کوم کا ان کی خدمات کے لئے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حکومت ان کی بصیرت اور کھیل کے ماہرین سے فائدہ ا ٹھاتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کے تجربے ملک میں کھیلوں کی ترقی کو ایک نئی شکل دینے میں کلیدی رول ادا کرتے رہیں گے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More