35 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جموں وکشمیر اور لداخ کی مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حیثیت سے منتقلی خوش اسلوبی سے ہوگی:وزیر مملکت (پی پی)ڈاکٹر جتندرسنگھ

Urdu News

نئی دہلی، عوامی شکایات کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ جموں و کشمیر اور لداخ کو  مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حیثیت سے منتقلی خوش اسلوبی سے ہوگی اور اس تبدیلی میں کاڈر کوئی ایشو نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی انتظام یا طریقہ کار جو وضع کیا جائے گا، تمام فریقوں کے بہترین مفاد میں ہوگا۔ ڈاکٹر جتندر سنگھ تمام ریاستوں ؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی سرکاروں کے چیف سیکریٹریوں ؍پرنسپل سیکریٹریوں(عملے اور جی اے ڈی)کی سالانہ کانفرنس سے خطاب کررہے تھے، جس کا اہتمام آج یہاں عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی مرکزی وزارت نے کیا تھا۔کانفرنس میں ڈی او پی ٹی کے سیکریٹری ڈاکٹر سی چندر ا مولی ، ڈی اے آر پی جی اور پنشن کے سیکریٹری جناب کے وی اپّن اور مرکز و ریاستی ؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی سرکاروں کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

اس سالانہ کانفرنس کا مقصد آل انڈیا سروسز آفیسرز کے عملے کے بندوبست سے متعلق مسائل پر بحث و مباحثہ کرنا تھا۔یہ کانفرنس اس لئے منعقد کی گئی تھی کہ تاکہ انتظامیہ اور حکمرانی سے متعلق معاملوں میں ریاستوں اور مرکزی حکومت کے درمیان زیادہ تال میل بنایا جاسکے۔ کانفرنس کے دوران عملے کے بندوبست، تربیت اور آل انڈیا سروسز سے متعلق دیگر سروس معاملات پر بحث اور مباحثہ کیا گیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت نے بہت سے اقدامات کئے ہیں، تاکہ افسروں کو کام کا ایک سازگار ماحول فراہم کیاجاسکے، جس کے نتیجے میں وہ شہری پر توجہ دینے والی حکمرانی فراہم کرسکے، جو کہ تمام فریقوں کی ضرورتوں اور تشویش کو پورا کرے۔انہوں نے ان اقدامات کی مثالی کوٹ کیں ، جن میں نان گزٹیڈ پوسٹوں کی بھرتی کے لئے انٹرویو کو ختم کرنے ، سیلف اٹسٹیشن اور شکایتوں کے ازالے کے نظام شامل تھے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں مہارت کے لئے پی ایم  ایوارڈ ز کی نوعیت پوری طرح بدل گئی ہے  ، اب سول ملازمین کو حکومت کے اہم پروگراموں کے نفاذ کے لئے ایوارڈ دیا جارہا ہے۔

ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ حکومت نے بدعنوانی اور عدم کارکردگی کو قطعی برداشت نہیں کیا ہے، لیکن ساتھ ہی ساتھ وہ ایماندار اور سنجیدہ افسروں کے لئے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لئے عہد بند ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بدعنوانی کے روک تھام کے قانون 1988ء میں حکومت نے حال ہی میں ترمیم کی ہے، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ کوئی قصوروار چھوٹ نہ پائے۔ ساتھ ہی ساتھ ایماندار افسروں کو تحفظ بھی فراہم کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی 70 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے اور حکومت انہیں ترقی کے تمام مواقع فراہم کرنے کے تئیں عہد بند ہے۔ انہوں نے مرکزی وزارتوں میں اسسٹنٹ سیکریٹریوں کی حیثیت سے نوجوان آئی اے ایس افسروں کو تعینات کرنے کے حکومت کے فیصلے کے بارے میں بھی اظہار خیال کیا، جس کا مقصد انہیں حکومت کے کام کاج کے بارےمیں جانکاری فراہم کرنا ہے۔

ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ حکومت کی طرف سے جدید ٹیکنالوجی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہ پنشن پانے والے اور آرٹی آئی داخل کرنے والوں کے لئے کئی ایپ تیار کئے گئے ہیں۔ انہوں نے پنشن پانے والوں کے فائدے کے لئے پنشن اور پننشنرز ویلفیئر کے محکمے کے اقدامات کے بارے میں بھی اظہار خیال کیا، جن میں پنشن عدالتوں کا اہتمام ، ریٹائرمنٹ سے پہلے کاؤنسلنگ اور دیگر چیزوں کے علاوہ کم سے کم پنشن کی گنجائش شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریٹائرملازمین ملک کا ایک اثاثہ ہے اور ایک ایسا  میکانزم تیا رکیا جاناچاہئے، جس سے کہ بہترین طریقے سے ان کی صلاحیت کا استعمال کیا جاسکے۔

وزیر موصوف نے اپیل کی کہ مودی حکومت کی اسپرٹ تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں تک پہنچنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی کانفرنسیں ریاستوں اور مرکزی حکومت کے لئے بحث و مباحثے کا ایک اچھا پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے ملک کے عوام کے لئے تیز رفتار اور شفاف انتظامیہ کو یقینی بنانے کی خاطر ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام سرکاروں کے ساتھ مرکزی حکومت کی طرف سے مکمل تعاون اور تال میل کا یقین دلایا۔

ڈی او پی ٹی کے سیکریٹری ڈاکٹر سی چندرا مولی نے کہا کہ یہ کانفرنس اس لئے منعقد کی گئی ہے ، تاکہ مرکز اور ریاستی حکومتوں کے آپسی مفاد کے معاملات پر تبادلہ خیال کیاجاسکے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں کو ایک دوسرے کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔ مقصد یہ ہے کہ آل انڈیا سروسز سے متعلق مسائل پر بحث کی جائے اور ان کا حل تلاش کیا جائے۔سیکریٹری نے کہا کہ تمام فریقوں کے فائدے کے لئے کاڈر مینجمنٹ کے واسطے ایک سائنٹفک طریقہ اپنایاجانا چاہئے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More