27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سری لنکاکی بحریہ کے کمانڈر،وائس ایڈمیرل پیال ڈی سلوا، کا دورہ

Urdu News

نئی دہلی: سری لنکاکی بحریہ کے کمانڈر،وائس ایڈمیرل پیال ڈی سلوا، 30مارچ ،2019سے 2؍اپریل 2019 کے دوران بھارت کے سرکاری دورے پرتھے۔ ایڈمیرل موصوف کا سری لنکاکی بحریہ کے کمانڈرکے طورپرعہدہ سنبھالنے کے بعد، بھارت کا یہ  پہلادورہ تھا۔ اس دورے کا مقصد یہ تھا کہ بھارت اورسری لنکاکے مابین باہمی بحری تعلقات کو مستحکم بنایاجائے اور بحری تعاون کے نئے شعبے تلاش کئے جائیں ۔

          دورے کے دوران سری لنکاکی بحریہ کے کمانڈر نے بحریہ کے سربراہ اور عملے سے متعلق کمیٹی کے سربراہان کے چیئرمین ،پی وی ایس ایم ، اے وی ایس ایم ، اے ڈی سی ایڈمیرل سنیل لامبا سے باہمی گفت وشنید کی ۔ انھوں نے بھارتی بحریہ کے دیگرسینئرافسران سے بھی 2اپریل ، 2019کو ملاقات کی           بندرگاہوں سے متعلق کالوں ، باہمی مشقوں کے اہتمام ، تربیت ، بحری نقشہ بندی سے متعلق تعاون اورمختلف شعبوں میں موضوعات کے باہم تبادلے سمیت اہم بحری روابط سے متعلق موضوعات پرآپریشنل انٹرایکشن یعنی عملی پہلوسے متعلق تبادلہ خیالات ، اس گفت وشنید کے دوران کئے گئے ۔

          اس کے علاوہ کمانڈرموصوف نئی دہلی کے علاوہ کوچی اورممبئی بھی تشریف لے گئے ،جہاں انھوں نے سینئربحری افسران سے تبادلہ خیالات کئے اورمختلف بحری اکائیوں کا معائنہ کیا۔سری لنکاکے بحریہ کے سربراہ نے ایزی مالا ، کیرالاکے دورے کے دوران بھارتی بحریہ اکیڈمی میں دستیاب تربیتی سہولتوں کو بھی ملاحظہ کیا اوران کے مطابق جانکاریاں حاصل کیں ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More