40 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سریش پربھو نے کافی فریقوں کیلئے ٹیکنالوجی پہل کا آغاز کیا

Urdu News

نئی دہلی، کامرس اور صنعت اور شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر جناب سریش پربھو نے آج یہاں ایک تقریب میں کافی شراکت داروں کے لئے  کافی کنیکٹ-انڈیا کافی فیلڈ فورس ایپ اور کافی کِرشی تھارنگا ؤ-ڈیجیٹل موبائل ایکسٹینشن سروسیز اک آغاز کیا۔ یہ موبائل ایپ کافی کنیکٹ اس لئے تیار کیا گیا ہے تاکہ فیلڈ میں  کھیت میں کام کرنے والے عہدیداروں کے کام کو آسان بنایا جا سکے اور کام کی صلاحیت کو بہتر بنایا جا سکے۔ یہ ایپلی کیشن  جیو ٹیگنگ  کے ساتھ کافی پیدا کرنے والوں اور اسٹیٹس کے ڈیجی ٹائزیشن کے علاوہ کھیت کی تفصیلات جمع کرنے جیسی   فیلڈ سرگرمیوں کے تمام عمل کو آسان بنانے میں جدید ٹیکنالوجی پر مشتمل حل فراہم کرتی ہے۔ یہ افسروں اور حکام کی سرگرمیوں میں شفافیت لانے میں بھی مدد کرتی ہے۔

کافی کرشی تھرنگا خدمات کامقصد پیدوار  بڑھانے، ماحولیاتی پائیداری کے لئے معلومات اور خدمات فراہم کرنا ہے۔ کافی کرشی تھرنگا کرناٹک ریاست کی چِک منگلور اورہاسن ضلعوں میں ایک تجرباتی آزمائش ہے۔ اس کے تحت پہلے سال کے دوران 30 ہزار کسانوں کا احاطہ کیا گیا ہے اور اسے مرحلے وار طریقے سے باقی کافی اگانے والوں تک کے لئے توسیع دی جائے گی۔ نبارڈ نے جزوی طور پر اس پائلٹ پروجیکٹ کو فنڈ فراہم کیا ہے۔

کافی کی ہندوستان میں 4.54 لاکھ ہیکٹیئر اراضی میں کاشت کی جاتی ہے اور 3 لاکھ 66 ہزار کسان اس کی کاشت کرتے ہیں۔ ان میں سے 98فیصد چھوٹے کسان ہیں۔ ان کی کاشت زیادہ تر کرناٹک ، کیرالہ اور تمل ناڈو تک محدود ہے۔ کافی آندھراپردیش، اڈیشہ اور شمال-مشرقی ریاستوں جیسے غیر روایتی علاقوں میں بھی اُگائی جاتی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More