23 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سریش پربھو نے دہلی سے پٹھان کوٹ کے لئے پہلی پرواز کا افتتاح کیا

Urdu News

نئی دہلی، کامرس و  صنعت اور شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر  جناب سریش پربھو نے آج نئی دہلی میں  اندرا گاندھی   بین الاقوامی ہوائی  اڈے ٹرمنل -3 پر  ایک تقریب کے دوران  دہلی سے پٹھان کوٹ کے لئے پہلی پرواز کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر سماجی  انصاف اور  تفویض اختیارات کے وزیر جناب وجے سامپلا بھی موجود تھے۔ اس طرح پٹھان کوٹ اب    اڑے دیش کا ناگرک (اڑان) آر سی ایس (ریجنل کنکٹیویٹی کی  اسکیم)   کے تحت   21 ویں ہوائی اڈے کے طور پر   چالو  ہوگیا ہے ۔   ایئر انڈیا کی    پوری طرح اپنی   سبسڈیئری    الائنس ایئر نے     اے ٹی آر  طیارہ کے ساتھ   آج  دہلی- پٹھان کوٹ روٹ پر پرواز شروع کی۔  دہلی سے پٹھان کوٹ کے لئے پرواز  ہر پیر ، منگل اور جمعرات کو   آپریٹ ہوں گی۔  دہلی سے   صبح نو بجکر 55منٹ پر پرواز روانہ ہوگی اور صبح گیارہ بجے یہ پٹھان کوٹ پہنچے گی۔ پٹھان کوٹ سے  اپنی واپسی پر پرواز   11 بجکر 50  منٹ  روانہ ہوگی اور  ایک بجکر 35 منٹ پر دہلی پہنچے گی۔   اس پرواز کے شروع ہونے کے ساتھ ہی    دونوں شہروں کے درمیان سفر کے اوقات میں خاطر خواہ کمی آئے گی۔   اڑان کے تحت   الائنس ایئر کی جانب سے آپریٹ کی گئی    یہ    19واں روٹ ہوگا۔   اس  اسکیم  کا  وزیراعظم  کی جانب 27 اپریل 2017 کو آغاز کیا گیا تھا  جب  پہلی اڑان پرواز   کو  شملہ-دہلی روٹ پر ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا تھا۔ یہ پرواز  الائنس ایئر  نے آپریٹ کی تھی۔

الائنس ایئر    علاقائی  رابطہ میں  پیش پیش رہی ہے اور  فی الحال   49 اسٹیشنوں کے ایک نیٹ ورک آپریٹ کرتی ہے   ۔ الائنس ایئر    نئے روٹ پر توجہ دیتی رہے گی تاکہ   علاقائی مقامات کو   جوڑا جاسکے۔    اس ایئر لائن کو     اڑان دوئم کے تحت   18 نئے روٹس دیئے گئے ہیں    جو   اس سال   شروع کئے جارہے ہیں۔    اس طرح  ہندستان کے ایئر میپ  پر نئے مقامات     آسکیں گے۔

 ایئر انڈیا کے ساتھ  اپنے کوڈ شیئر کے ذریعہ الائنس ایئر   نہ صرف   ملک کے اندر  علاقائی کنکٹی ویٹی فراہم کرتی ہے بلکہ    ہندستان اور بیرونی ملکوں میں ایئر انڈیا کے نیٹ ورک پر علاقائی مسافروں کو   کنکٹی ویٹی کی بھی پیش کش کرتی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More