38 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اِسرو 21-2020 میں 10زمینی مشاہداتی سیارچہ سمیت 36 مشن لانچ کرے گا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Urdu News

نئی: مارچ،شمال مشرقی خطے کی ترقی  (ڈی او این ای آر) کے (وزیر مملکت آزادانہ چارج)، وزیراعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات  اور پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ایک سوال کے تحریری جواب میں آج راجیہ سبھا کو بتایا کہ انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (آئی ایس آر او)نے مال سال 21-2020 کے دوران سیارچہ اور لانچ وہیکل سمیت 36 مشنوں کا منصوبہ بنایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسرو زیر تبصرہ سال 21-2020 کے دوران 10 زمینی مشاہداتی سیارچہ بھی خلا میں بھیجے گا۔ مشنوں کی تفصیلات حسب ذیل ہیں:

  • زمین کا مشاہداتی سیارچہ       10
  • مواصلاتی سیارچہ                3
  • نیوی گیشن سیارچہ               2
  • خلائی سائنس سیارچہ            3
  • ٹیکنالوجی ڈیمانسٹریشن                   1
  • پی ایس ایل وی                   10
  • جی ایس ایل وی  ایم کے  II   3
  • جی ایس ایل وی   ایم کے III  1
  • سیارچوں کو خلا میں بھیجنے والی چھوٹی گاڑی 2
  • گگن یان (بغیر انسان کے)      1

رواں مالی سال 20-2019 کےدوران اب تک نشانزد کُل مشنوں میں سے 11 مشن مکمل ہو گئے ہیں۔ ان کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

  • زمین کا مشاہدہ کرنے والا سیارچہ      4
  • مواصلاتی سیارچہ                1
  • خلائی سائنس سے متعلق سیارچہ       1
  • پی ایس ایل وی                   4
  • جی ایس ایل وی   ایم کے III  1

ڈاکٹر سنگھ نے مزید بتایا کہ ہندوستان کا خلائی پروگرام  میں  خلا کے باہری مدار کے پُرامن استعمال پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں خلائی ٹیکنالوجی کا استعمال ملک اور سماج کے مفاد میں ، ترقیاتی سرگرمیوں میں حائل مسائل کا حل تلاش کرنے، نیز عمومی طور پر سماج کے مسائل کا حل تلاش کرنے کے لئے ہونا چاہئے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More