31 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سربیا کے قومی دن پر صدر جمہوریہ ہند کا پیغام

President's message on the eve of the National Day of Serbia
Urdu News

نئی دہلی۔ ؍فروری، صدر جمہوریہ ہند جناب پرنب مکھرجی نے جمہوریہ سربیا کے قومی دن (15 فروری 2017) کے موقع پر وہاں کی حکومت اور عوام کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی ہیں۔

جمہوریہ سربیا کے صدر عزت مآب جناب تومسلو نکولچ، سے اپنے پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا ہے کہ ‘‘بھارت کی حکومت اور عوام کی طرف سے اور میں اپنی طرف سے عزت مآب اور جمہوریہ سربیا کے عوام کو آپ کے قومی دن پر مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے خوشی محسوس کررہا ہوں۔

’’ بھارت اور سربیا کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات ہیں، جن میں ناوابستہ تحریک کے ساتھی بانیوں کی حیثیت سے بھی تعلقات شامل ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ ہمارے قریبی تعلقات میں آئندہ برسوں میں مزید استحکام آئے گا۔

میں اس موقع پر آپ کی بہتر صحت اور خوشحالی نیزسربیا جمہوریہ کے دوستانہ عوام کی جاری و ساری ترقی و خوشحالی کے لئے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More