29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سابق فوجی کووِڈ – 19 کے خلاف جنگ میں عوام کی مدد کر رہے ہیں

Urdu News

نئی دہلی، جہاں کورونا وائرس ( کووڈ – 19)  کے خلاف جنگ لڑر  ہا ہے  وہیں  بری، بحری اور فضائیہ سے تعلق رکھنے والے سابق فوجی  (ای ایس ایم)  اس جنگ میں سول انتظامیہ کی مدد کر رہے ہیں اور رضاکارانہ طور پر  بے لوث خدمات پیش  کر رہے ہیں۔

وزارت دفاع کا  سابق فوجیوں کی فلاح وبہبود کا محکمہ  ( ڈی ای ایس ڈبلیو)  ان کوششوں میں تال میل قائم کر رہا ہے۔کیندریہ سینک بورڈ  کے توسط سے  سابق فوجیوں  کے ساتھ رابطہ قائم کیا جا  رہا ہے اور ملک میں ریاستی سطح پر   32  راجیہ سینک بورڈ  اور  403 ضلع سینک بورڈ کا نیٹ ورک  موجود ہے۔

کرناٹک:

برگیڈیئر روی  منی سوامی  (سبکدوش)  جو پورے کرناٹک میں جاری کوششوں میں  تال میل قائم کر رہے ہیں ، انہوں نے  بینگلور و میں  45  فوجی سائیکل سواروں کی ٹیم پھیلا  دی ہے ، جو  واٹس ایپ  گروپوں کے ذریعے  شہر میں  بزرگوں سے  لے کر بچوں تک ادویہ  اور  ضروری اشیاء فراہم کر رہے ہیں۔ علاوہ ازیں   دھارواڑ ، دونگیر  ، شیواموگا ،  ہاسن ، میسورو اور  کوڈاگو میں  متعدد  رضا کار  سابق فوجی  خوراک کی  تقسیم  اور  لاک ڈاؤن کے بندوبست میں مدد  کر رہے ہیں۔

آندھرا پردیش:

تقریبا 300 رضا کار  سابق فوجی  آندھرا پردیش میں ریاستی پولیس کی مدد کر رہے ہیں۔ سابق فوجیوں کی  چند  ایسوسی ایشنیں  ، جیسے  ٹیڑا پلی گودم ، ویسٹ گوداوری ڈسٹرک ایسوسی ایشن  اور  منگلا گری میں  28 ایئر  ڈیفنس رجیمنٹ ای ایس ایم آرگنائزیشن  غریبوں میں خوراک اور لازمی اشیاء  تقسیم کررہی ہیں۔ سری چیتنیا ای ایس ایم ایسوسی ایشن ،  بھیمونی پٹنم  لاک  ڈاؤن کو یقینی بنانے میں  پولیس کی مدد کر رہی ہیں۔

اترپردیش :

بریگیڈیئر روی  (سبکدوش)  کے مطابق  اتر پردیش کے 75 اضلاع میں  ضلع سینک بورڈ ، راشن کی تقسیم  کی نگرانی ، سماجی نگرانی ، ضرورت مندوں کے لئے سماجی  کچن چلانے کے علاوہ  معمر  سابق فوجیوں  کی مدد میں  ای ایس ایم کی ٹیم  ریاست کی مدد کر رہی ہے۔ انہوں نے ریاست میں آرمی میڈیکل کور سے تعلق رکھنے والے    6592  ای ایس ایم  کی شناخت کی اور ان کے ساتھ رابطہ کیا ہے، اس کے ساتھ ہی کسی بھی ہنگامی حالت کے لئے  انہیں  تیار رکھا گیا ہے۔

پنجاب:

راجیہ سینک بورڈ  ، پنجاب کے ڈائریکٹر  بریگیڈئر ستیندر سنگھ  (سبکدوش)  نے  بتا یا گیا  حکمرانی کے گارڈین کے طور پر  4200 سابق فوجیوں کی خدمات حاصل کی ہیں، جو  ڈاٹا کے حصول اور سماجی سطح پر  نگرانی کے لئے  پنجاب کے ہر ایک گاؤں میں موجود ہیں۔

چھتیس گڑھ:

ایئر کموڈور اے این کلکرنی ، وی ایس ایم  (سبکدوش)  جو  چھتیس گڑھ میں  کووڈ – 19 کے خلاف جنگ میں تال میل قائم کر رہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ اب تک  بلاس پور ، جانجگیر  اور کوربا  میں  ریاستی پولیس  کی مدد کے لئے  کچھ ای ایس ایم کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

شمال مشرق:

بریگیڈیئر نرائن دت جوشی ، ایس ایم (سبکدوش) ، آسام کے  19 اضلاع میں  مدد کے لئے  300 ای ایس ایم رضا کاروں کے ساتھ  تیار ہیں۔ جبکہ  کرنل گوتم کمار رائے  (سبکدوش) شیلانگ میں  سول انتظامیہ کی مدد کے لئے  اپنے  79 رضا کاروں کے ساتھ تیار ہیں۔ تریپورہ  سے  بریگیڈیئر  جے پی تیواری (سبکدوش)  نے اطلاع دی ہے کہ  ای ایس ایم رضا کاروں کی فہرست  ریاست  اور ضلعی انتظامیہ  کو دے دی گئی ہے اور  وہ  تجویز کئے گئے کسی بھی کام کے لئے  تیار کھڑے ہیں۔

جھارکھنڈ ، ہریانہ ، اترا کھنڈ:

اسی طرح  جھار کھنڈ سے  بریگیڈیئر پاٹھک  (سبکدوش) ، ہریانہ سے کرنل راہل یادو (سبکدوش)  اور اترا کھنڈ سے  بریگیڈیئر کے بی چند (سبکدوش)  نے اپنی پنی ریاستوں میں  یہ کام کیا ہے۔ ایسے وقت میں جب کہ پورے  ملک   میں لاک ڈاؤن ہے ، بری ، بحری اور فضائی افواج  کی سبکدوش عملے کے علاوہ  سابق  فوجیوں کی ایسوسی ایشن  کی رضا کار  برادری  کا رد عمل  قابل تعریف ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More