32.1 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سائنسدانوں اور افسران سے دس ترجیحی علاقوں کی شناخت اور پروگرام کے عملدآمد کو یقینی بنانے کی ڈاکٹر ہرش وردھن کی اپیل

Urdu News

نئی دہلی۔ ۔ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا کی تبدیلی کے وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے ماحولیات ، جنگلات اور آب وہوا کی تبدیلی، سائنس و ٹیکنالوجی، آرضیاتی سائنس کے وزارت کے محکمہ سائنسی و صنعتی تحقیق اور محکمہ بایو ٹیکنالوجی کے سائنسدانوں اور اعلی افسران سے دس ترجیحی علاقوں کی شناخت کرنے اور زمینی سطح پر پروگراموں کےعمل درآمد کو یقینی بنانے کی اپیل کی تاکہ مقررہ وقت کے اندر قابل ذکر نتائج حاصل ہوسکیں۔وزیر موصوف نے کہا کہ ایسے طریقہ کار سے جدید ترین سائنسی اور تکنیکی معلومات ، مالی اور انسانی نیز بنیادی ڈھانچہ جاتی وسائل کا پول بنے گا اور ان کا احاط ہوگا۔ جن سے پانی کے بندوبست، ہوا کے معیار کے نظم، مٹی کا نظم، فضلات کا بندوبست، آب وہوا کی تبدیلی، سمندری اور ساحلی حیاتیاتی تنوع ، انتشاری ٹیکنالوجی، ہنر مندی کے فروغ جیسے شعبوں میں استعمال ہوسکے  اور بین الاقوامی معاہدوں/  اور فیصلے کئے جاسکیں ۔

ڈاکٹر ہرش وردھن کی صدارت میں ان شعبوں میں مقررہ وقت کے اندر کے مقاصد کے حصول کی عملی ترتیب سے متعلق مشترکہ ورکنگ  گروپ(جے ڈبلیو جی) کی میٹنگ میں یہ فیصلہ لیاگیا ہے۔مشترکہ ورکنگ گروپ کو جس میں تمام محکموں کے نوڈل آفیسر شامل ہیں، انہیں فیصلہ لینے کے لئے با اختیار بنایا جائے گا جب کہ وزیر  ہر تین ماہ کے بعد منعقد ہونے والی ایسی میٹنگوں کی صدارت کریں گے۔

جناب ہرش وردھن نے مزید کہا کہ جے ڈبلیو جی کی توجہ نہ صرف ٹیکنالوجی پر مرکوز ہوگی بلکہ یہ فراہمی کے پورے سلسلے پر بھی نگاہ رکھے گا۔ جہاں ہم ٹیکنالوجی کی افادیت کو ثابت کررہے ہیں اور اس کے معیار کو بہتر بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس کے لئے ٹیکنالوجی رکھنے والے اور دوسری طرف جسے ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے ان دونوں کے درمیان رابطہ قائم کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیر موصوف نے  ایسے کم از کم 115 ترقی یافتہ اضلاع کے لئے منصوبہ تیار کرنے کا مشورہ دیا۔ جن کی شناخت وزیراعظم کی رہنمائی میں نیتی آیوگ کے ذریعہ کی گئی ہے۔ انہوں نے پانچ وزراتوں/ محکموں سے اس پروگرام کے  عملدرآمد کی یقینی بنانے کی اپیل کی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More