27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ریلوے کے وزیر جناب سریش پربھاکر پر بھو نے مشن 100کے تحت مال بھاڑے کے نئے

Dedicates New Freight Terminals Under Mission Hundred & Flags off Three Freight Trains
Urdu News

نئی دہلی،؍اپریل، ریلوے کے وزیر جناب سریش پربھاکر پربھو نے آج 19 اپریل 2017 کو  ریل بھون سے ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعے درج ذیل  نئے ٹرمنلس کو  قوم کے نام وقف کیا۔

0              ریلوے کے وزیر نے مشن 100 کے تحت مال بھاڑے کے نئے ٹرمنلس کو قوم کے نام وقف کیا اور درج ذیل مال بھاڑے کے ٹرمنلس سے مال گاڑیوں کو ہری جھنڈی دکھائی۔

1              (اے)        اڈانی، کیلا رائے پور،

2              (بی)                  پیناسیمنٹ، تندور

3              (سی)        کنکور، آئی سی ڈی، کھیملی

4              جمشید پور سے اسپیشل فریٹ ٹرین آپریٹر (ایس ایف  ٹی او) پالیسی کے تحت پہلے ہائی ایکسل لوڈ اسٹیل کیریئر ریک کو ہری جھنڈی دکھائی اور

5              پونالور سے پلکاڈ تک 16791/16792 نمبر کی ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی۔

 اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ریلوے کے وزیر جناب سریش پربھاکر پربھو نے کہا کہ کیرالہ ایک گنجان آبادی والی ریاست ہے اور یہاں شہری اور دیہی آبادی میں  کوئی زیادہ فرق نہیں ہے، لہذا پبلک ٹرانسپورٹ مانگ یہاں پر بہت زیادہ ہے۔ کیرالہ کے لئے اندرون ریاست ٹرانسپورٹ کی فراہمی اہم ہے۔ یہ نئی ٹرین کیرالہ کے لوگوں کی ضروریات پوری کرے گی۔ ریاست سے موصول تجاویز کی بنیاد پر ٹرینوں کے ٹھہراؤ اور ان کی ٹائمنگ کو مد نظر رکھا گیا ہے۔

جناب سریش پربھاکر پربھو نے کہا کہ ریلوے کیلئے مال بھاڑہ ایک اہم حصہ ہے۔ مال بھاڑے کی پالیسیوں میں تبدیلی کی ضرورت ہمیشہ ہوتی ہے۔ آج مال بھاڑے جن 45 نئے ٹرمنلس کا افتتاح کیا گیا ہے وہ مال بھاڑے کی پالیسی میں کی جانے والی تبدیلیوں کا اگلا قدم ہیں۔ ریلوے کیلئے چیلنج مسافر ٹرینوں اور مال گاڑیوں کو ایک ہی ٹریک پر چلانا اور وقت کی پابندی کو ملحوظ خاطر رکھنا ہے۔ ہماری ٹریفک میں 65 گنا کا اضافہ ہوا ہے اور اس سے نمٹنے کی صلاحیت میں محض چار گنا اضافہ ہوا ہے۔ وقت کی پابندی کو برقرار رکھنا ہمارے لئے ایک چیلنج ہے اور ہم اس پر کام کررہے ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More