36 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

این سی ای آرٹی کے نصاب میں تبدیلی

Urdu News

نئی دہلی، ایچ آر ڈی کے وزیر مملکت جناب اوپیندر کشواہا نے آج راجیہ سبھا میں  ایک سوال کے تحریری جواب دیتے ہوئے ایوان کو مطلع کیا کہ تعلیم کا مقصد نظام میں اچھے انسان بنانا ہے۔علم کے ساتھ ساتھ حقیقی فروغ کے لئے صلاحیتوں کو اجاگر کرنے والی تعلیم ، اقدار کی تعلیم، جسمانی تعلیم، تجرباتی معلومات وغیرہ بہت ضروری ہے۔ ان کے ساتھ تخلیقی صلاحیتوں کو بھی فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ تمام فریقوں کا یہ مطالبہ تھا کہ بھاری نصاب کی وجہ سے ان دیگر تمام پہلوؤں کے لئے وقت نہیں بچتا ہے۔ اس وجہ سے اسکولوں کے نصاب کو معقول بنایا جانا چاہئے۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے تعلیمی تحقیق و تربیت  کی قومی کونسل (این سی ای آر ٹی) کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ طلباء پر نصاب کا بوجھ کم کرنے کے پیش نظر اپنے نصاب پر نظر ثانی کریں۔ انہوں نے اس سلسلے میں ورک شاپ کا انعقاد کیا اور نصاب کے بوجھ کو کم کرنے کے لئے منددرجہ ذیل تجاویز پیش کی۔

  1. تمام مضامین اور کلاسوں کے لئے این سی ای آر ٹی کے نصاب اور نصابی کتابوں کا منددرجہ ذیل امور کو مدنظر رکھتے ہوئے تجزیہ کیا جانا چاہیے۔
  1. پڑھائی کے نتائج
  2. کلاسوں اور مضامین کے درمیان نصاب کا تعلق
  3. متن کا منطبق ہونا(سائنس اور جغرافیہ ؛طبیعات اور کیمیاوغیرہ)
  4. زبان کی جامعیت
  5. متن کا اپنے دور سے مناسبت رکھنا
  6. متنوع سیاق  وسباق
  1. نصاب کے بوجھ کو کم کرنے کے لئے ویب پورٹل کے ذریعے اساتذہ، طلباء، والدین اور دیگر فریقوں سے مشورہ طلب کرنا۔
  2. بچوں کی مجموعی ترقی کے لئے نصابی تصورات،ہنرمندی کی صلاحیت اور اقدار کی تجربات کے ذریعے تعلیم فراہم کرنے کا فریم ورک تیار کرنا۔

انسانی وسائل کے فروغ کی وزارت نے 5 مارچ2018ء کو ویب سائٹ کے ذریعے مختلف فریقوں سے ان کے مشورے طلب کئے ہیں۔ یہ مشورے 6 اپریل 2018ء تک دئیے جاسکتے ہیں۔ این سی ای آر ٹی نے بھی ایچ آر ڈکی وزارت کی ویب سائٹ پر نصابی بوجھ کو معقول بنانے کے لئے تمام فریقوں سے اپنے اپنے مشورے بھیجنے کے خاطر اخباروں میں اشتہارات بھی جاری کئے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More