27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ریلوے کی وزارت 16 اکتوبر2017 سے دہلی اور ممبئی روٹ کے درمیان ہفتے میں تین بار چلنے والی نئی خصوصی راجدھانی شروع کرے گی

Urdu News

نئی دہلی۔ ؍اکتوبر۔مسافروں کی لمبے عرصے سے جاری مانگ کو پورے کرنے کے لئے دہلی اور ممبئی کے درمیان مسافروں کو تیز اور آرام دہ رابطہ فراہم کرنے کے لئے ریلوے کی وزارت 16 اکتوبر 2017 سے دہلی اور ممبئی کے درمیان ایک نئی خصوصی راجدھانی ایکسپریس ٹرین شروع کررہی ہیں۔ اس ٹرین میں لچیلا کرایہ لاگو نہیں ہوگا۔ ہندوستانی ریلوے  پہلے ہی دہلی اور ممبئی کے درمیان دو راجدھانی اور 30 سے زیادہ میل/ ایکسپریس ٹرینیں چلارہا ہے۔

ہندوستان کی قومی راجدھانی دہلی تاریخی اعتبار سے کافی اہمیت کی حامل ہے یہ ایک اہم کاروباری ثقافتی مرکز ہونے کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹ کے اعتبار سے کافی اہم ہے۔ ساتھ ہی ساتھ یہ ہندوستان کا ایک سیاسی مرکز ہے جب کہ ممبئی ہندوستان کی کمرشیل( کاروباری) اور مالیاتی راجدھانی ہے ساتھ ہی ساتھ مہاراشٹر ریاست کی راجدھانی شہر ہے۔ دونوں شہر ملک کے اہم کاروباری مراکز ہے اس طرح دونوں شہروں کے درمیان موثر اور کارگر ٹرانسپورٹ کنٹیکیٹی ویٹی یعنی رابطے کی زیادہ ضرورت ہے۔

نئی راجدھانی ایکسپریس کے شروع ہونے سے پہلے سفر کے اوقات کم ہوجائیں گے اور جہاں  اب تقریباً 15گھنٹے 50 منٹ لگتے ہیں اب یہ گھٹ کر 13 گھنٹے 55 منٹ لگیں گے اس طرح سفر کےو قت میں تقریبا 2گھنٹے بچ جائیں گے۔ نئی سروس ہفتے میں تین بار شروع کی جائے گی۔خصوصی سروس دہلی اور ممبئی کے درمیان ریل کا تیز رابطہ فراہم کرے گی اور مسافروں کو زیادہ سہولت حاصل ہوگی اور مسافر بہت سے فائدے اٹھا سکیں گے۔مسافر وقت کی بچت کے ساتھ ساتھ ٹرینوں کے بھیڑ بھاڑ والے اوقات سے بچ سکیں گے۔ اس کے علاوہ مسافر اپنے معمول کے مطابق دفاتر میں بھی حاضری دے سکیں گے یہ ٹرین کوٹہ ، ودودرا اور سورت کے اسٹیشنوں پر رکے گی۔

خصوصی ٹرین

(09004) ↓

اسٹیشن خصوصی ٹرین

(09003)   ↑

1615 روانگی

(بدھ، جمعہ، ایتوار)

حضرت نظام الدین 0600آنے کا وقت

(بدھ، جمعہ، ایتوار)

2043/2048 کوٹہ 0144/0149
0045/0055 ودودرا 2025/2030
0225/0230 سورت 1855/1900
0610 آنے کا وقت

(جمعرات، ہفتہ، پیر)

باندرہ ٹرمنل 1605 روانگی کا وقت

(منگل، جمعرات، ہفتہ)

 منٹ55  گھنٹے13 چلنے کا وقت  منٹ55 گھنٹے13
 کلو میٹر1365 فاصلہ  کلو میٹر1365
 کلو میٹر فی گھنٹہ98.1 اوسطاً رفتار  کلو میٹر فی گھنٹہ98.1

پہلی خصوصی راجدھانی  ٹرین حضرت نظام الدین سے 16 اکتوبر2017 کو روانہ ہوگی۔

خصوصی راجدھانی ایکسپریس ٹرین میں ایک فرسٹ کلاس اے سی، دو ٹو اے سی اور بارہ تین اے سی اور ایک پینٹری کار ہوگی۔یہ ٹرین زیادہ سے زیادہ 130 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سےچلے گی۔

09004(این زیڈ ایم۔ بی ڈی ٹی ایس)یہ خصوصی ٹرین این زیڈ ایم سے 16:15 پر چلے گی اور اگلے دن 06:10منٹ پر باندرہ ٹرمنل پر پہنچے گی۔ سفر کا وقت 13 گھنٹے 55 منٹ رہے گا۔سابقہ باندرہ ٹرمنل سے دن منگل، جمعرات اور ہفتہ ہے۔

یہ ٹرین 16اکتوبر2017سے 16جنوری 2018 تک تین ماہ کے لئے تجرباتی بنیاد پر شروع کی جائے گی تاکہ سفر کرنے والے لوگوں کا رد عمل معلوم ہوسکے۔اے آر پی کے کھلنے کی تاریخ پر حکم کے لئے سبھی برتھ دستیاب رہیں گے۔

کیٹرینگ خدمات

 ریلوے پی ایس یو یعنی انڈین ریلویز کیٹرنگ اور ٹورازم کارپوریشن کی جانب سے اس ٹرین میں کیٹرینگ کا اہتمام کیاجارہا ہے۔ راجدھانی ٹرینوں کے موجودہ مینو اور کرائے کے مطابق کیٹرینگ خدمات اختیاری ہوگی۔یہ مسافروں  پر منحصر ہوگا کہ وہ  کیٹرینگ خدمات  کو چنیں۔ٹرین میں شام کی چائے اور رات کے کھانے کی بھی گنجائش ہوگی۔

کرایہ ڈھانچہ

  • اس ٹرین کے کرایہ ڈھانچے میں فلیکسی فیئر عنصر یعنی (بکنگ کے ساتھ دیگر ٹرینوں میں نافذ ہونے والا افزوکرائے کا اصول) نافذ نہیں ہوگا۔
  • II اے سی میں خصوصی راجدھانی کے لئے کرایہ تقریباً 700-800 روپئے سستا ہوگا (19 فیصد سستا) یہ کرایہ ممبئی راجدھانی میں سیکنڈ اے سی کے زیادہ سے زیادہ فلیکسی کرائے کی بہ نسبت سستا ہوگا۔
  • III  اے سی میں خصوصی راجدھانی کے لئے کرایہ ممبئی راجدھانی میں III اے سی کے زیادہ سے زیادہ فلیکسی کرایہ تقریباً 500-600 روپے(19 فیصد سستا ) ہوگا۔
  • نئی سروس میں کرائے  کسی فلیکسی کرائے کے بغیر موجودہ ممبئی راجدھانی کے لئے بنیاد کرائے کی بہ نسبت 20 فیصد زیادہ ہوگا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More