38 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ریئر ایڈ مرل سنجے روئے نئے فلیگ آفیسر کمانڈنگ گجرات نیول ایریا( ایف او جی این اے)

Urdu News

نئی دہلی۔ ریئر ایڈمرل سنجے روئے نے ہیڈ کوارٹرز، گجرات ، دمن اینڈ دیو نیول ائریا میں 27 نومبر 17 کو منعقدہ ایک رسمی پریڈ میں تیسرے فلیگ آفیسر کمانڈنگ کے طور پر ایئر ایڈمرل سندیپ بیچا سے گجرات، دمن اور دیو نیول ایریا کی کمان سنبھال لی ہے۔

اپنے اسٹریجیٹک مقام اور 1600 کلو میٹر کے وسیع ساحل کی وجہ سے گجرات ریاست ملک کے تحفظ اور اقتصادی قوت عمل کے سلسلے میں بہت اہم رول ادا کرتی ہے۔ ایف او جی این اے گجرات دمن  اور دیو نیول ایریا میں بحریہ کی تمام کارروائیوں، اس کے آف شور ڈیولپمنٹ ایریا،  جو کہ ہندوستان کی کمرشیل اور بحری اقتصادی سرگرمیوں میں قابل قدر تعاون کرتے ہیں، کے تحفظ کے لئے فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان۔ چیف ، مغربی بحری کمان کو جوابدہ ہیں۔

ریئر ایڈ مرل سنجے روئے نے 1983 میں نیشنل ڈیفنس اکیڈمی جوائن کی تھی اور سال 1986 میں انہیں ہندوستانی بحریہ میں کمیشن دیا گیا تھا۔ انہیں تربیت کے دوران بہترین آل راؤ نڈ کیڈٹ کے طور پر بائینو کلر، اور سی این ایس گولڈ میڈل سے نوازا گیا تھا۔ ان کا تعلق ہندوستانی بحریہ کے آبدوز کے شعبے سے ہے اور وہ نیو یگیشن اور ڈائریکشن اسپیشلسٹ ہیں۔ آبدوزوں پر انہیں کئی بار تعینات کیاگیا ہے اور انہوں نے ہندوستانی بحریہ کی آبدوز سندھو رکشک، سندھو راج اور چکر کی کمان سنبھالی ہے۔ فلیگ آفیسر کمانڈنگ، گجرات دمن اینڈ دیو نیول ایریا کے طور پر موجودہ تقرری سے قبل انہیں نئی دہلی میں ہیڈ کوارٹرز، ایڈوانس ٹیکنالوجی  ویسیل پروجیکٹ میں پروجیکٹ ڈائریکٹر(آپریشنز اینڈ  ٹریننگ) مقرر کیا گیا تھا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More