24 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مہاراشٹر 2018 میں کھلے میں رفع حاجت کی لعنت سے پاک ہوجائے گا

Maharashtra state will be free of open defecation by March 2018
Urdu News

نئی دہلی۔06؍فروری، مہاراشٹر سرکار کے سکریٹری جناب سوادھین چھتریہ نے مرکز کو مطلع کیا ہے کہ ریاست مہاراشٹر مارچ 2018 تک کھلے میں رفرعحاجت کی لعنت سے نجات پاجائے گا۔ انھوں نے یہ بات پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کی وزارت کے سکریٹری جناب پرمیشورن کے ساتھ ممبئی میں ایک میٹنگ کے دوران بتائی۔ انھوں نے بتایا کہ مہاراشٹر کی سرکار اس مقصد کے حصول کے لئے سرگرمی کے ساتھ کام کررہی ہے۔ جناب چھتریہ نے مزید کہا کہ مہاراشٹر کی سرکار کھلے میں رفع حاجت کے (او ڈی ایف) کے اعلانیہ کی تیسرے فریق سے تصدیق پر عمل کررہی ہے جس کے تحت تین مرحلوں پر تصدیق کی جارہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ مہاراشٹر نہ صرف او ڈی ایف کا نشانہ حاصل کرنے کے لئے سرگرم ہے بلکہ انسانی کپڑوں کی ہاتھوں سے صفائی اور بیت الخلا وغیرہ کی صفائی سے نجات پانے کے نشانے حاصل کرنے کے لئے سرگرم ہے۔ ریاست میں یہ کام سووچھ بھارت مشن کے تحت کیا جارہا ہے۔

مرکزی سرکار کے سکریٹری موصوف نے اس کے جواب میں یقین دہانی کرائی کہ مہاراشٹر کی سرکار کو ان کوششوں میں امداد بہم فراہم کرائی جائے گی۔ اس کے لئے ضلع سووچھ بھارت پریرک کی سہولیات ضلعی سطح پر فراہم کرائی جائیں گی تاکہ ایس بی ایم (جی) کی سرگرمیوں اور اقدامات کی ٹاٹا ٹرسٹ کے اشتراک سے حمایت اور معاونت کی جاسکے۔ اس کے ساتھ ہی سکریٹری موصوف نے مغربی علاقے کے تمام پبلک سیکٹر اداروں کے مینیجنگ ڈائرکڑوں کے لئے ایک خصوصی پرزنٹیشن پیش کیا۔ اس موقع پر سرکاری کام کاج کے محکمے کے سکریٹری بھی موجود تھے جس کا مقصد سووچھ بھارت مشن کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More