21 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

رکشا منتری نے اپنے روسی ہم منصب کے ساتھ

Urdu News

نئی دہلی: رکشا منتری محترمہ نرملا سیتا رمن نے کل جو 3 سے5 اپریل 2018 تک بین الاقوامی سکیورٹی سے متعلق ساتویں ماسکو کانفرنس میں شرکت کیلئے روس کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ روسی فیڈریشن کے صنعت اور تجارت کے وزیر جناب ڈینس منتورو کے ساتھ میٹنگ کی۔ دونوں لیڈروں نے دونوں ملکوں کے درمیان جاری فوجی تکنیکی تعاون پروجیکٹوں کا جائزہ لیا اور دفاعی پیداوار سے متعلق میک ان انڈیا پروگرام کے تحت ہند-روس شترکہ صنعتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے متعدد اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔ دونوں لیڈروں نے ڈیفنس ایکسپو انڈیا 2018میں روس کی شرکت کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا، جو 11 سے 14 اپریل 2018 کو چنئی میں منعقد ہوگی۔

بعد میں دن میں محترمہ سیتارمن نے روس کے وزیر دفاع جنرل سرگئی شوگو سے بھی ملاقات کی اور فوج سے فوج کے درمیان باہمی اہمیت ک معاملات اور وفد کی سطح کی بات چیت میں دیگر علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ان میں فوجی تعاؤن کے روڈ میپ (خاکے) کا جائزہ بھی شامل کیا گیا ہے، جن میں فوجی مشقیں و تربیت اور ایک دوسرے ملکوں میں دورے شامل ہیں اوراس سال کے آخر میں روس میں ہونے والے بین الاقوامی آرمی گیمز میں ہندوستان کی شرکت بھی شامل ہے۔

شام میں رکشا منتری محترمہ نرملا سیتا رمن نے ہند-روس سفارتی تعلقات کے 70ویں سالگرہ کی ایک سال تک چلنے والی تقریبات  کے اختتام کے وقع پر سرود کے استاد امجد علی خان کے ذریعے پیش کئے گئے کنسرٹ میں شرکت کی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More